تمام سیلاب کے متاثرین تھے
کراچی:۔13؍اکتوبر
(زیڈاین ایم ایس)
پاکستان کے ضلع جامشورو میں بدھ (12 اکتوبر) کی رات ایک خانگی مسافر بس میں آگ لگ گئی۔اس المناک واقعہ حادثے میں 8 بچوں سمیت20 افراد زندہ جل گئے، جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔مہلوکین اور زخمیوں کو جامشورو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
تمام سیلاب سے متاثرہ افرادتھےگھر واپس آتے ہوئے بس میں آگ لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نوری آباد کے قریب ایم 9 موٹروے پر پیش آیا جب حیدرآباد سے کراچی جانے والی مسافر بس کے ایئر کنڈیشن یونٹ میں آگ لگ گئی جس نے بس کو لپیٹ میں لے لیا۔
ایس ایچ او نوری آباد ہاشم بروہی کے مطابق فائر بریگیڈ نے بس میں لگی آگ پر قابو پالیا جبکہ ایمبولینسوں نے جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
جامشورو کے سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس جاوید بلوچ کے مطابق بس کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ واپس آرہی تھی۔ نوری آباد کے قریب آگ لگنے سے 18 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بس میں بیٹھے مسافر سیلاب سے متاثرہ افراد تھے اور گھر واپس جا رہے تھے۔واضح رہے کہ ضلع دادو صوبہ سندھ کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں سے ایک ہے۔
سبھی کا تعلق مگڑی برادری سے تھا۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو شروع کر دیا گیا۔ نعشوں اور زخمیوں کو جامشورو کے لیاقت یونیورسٹی ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔
BREAKING: At least 16 people including minors burnt alive after a bus carrying Pakistan flood victims from Karachi caught fire at super highway near Nooriabad: officials pic.twitter.com/0Y152aG4os
— Insider Paper (@TheInsiderPaper) October 12, 2022
میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ کوچ کے ایئرکنڈیشننگ سسٹم میں خرابی کے باعث لگی جس نے پوری بس کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ سے بچنے کے لیے کچھ مسافروں نے بس سے چھلانگیں لگا دیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس میں تقریباً 35 لوگ سوار تھے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جامشورو کے ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر ایمبولینس کے ساتھ موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ انتظامیہ اہل خانہ کی ہر طرح کی مدد کرے گی۔ وزیراعلیٰ مراد نے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔