وارنسی : بی جے پی لیڈر کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا

تازہ خبر جرائم حادثات قومی
  1. قتل کے بعد علاقہ میں کشیدگی کا ماحول۔پانچ گرفتار
وارانسی:۔13؍اکتوبر
(زیڈ این ایم ایس )
 اتر پردیش کے وارنسی میں بی جے پی لیڈر بیئر پی کر ہنگامہ کرنے والے بدتمیز نوجوانوں کو روکنے کی کوشش میں تشدد کا نشانہ بن گئے۔ نشے میں دھت نوجوانوں نے بی جے پی لیڈر کی پٹائی کر دی جس کے بعد بی جے پی لیڈر کی موت واقع ہوگئی  ۔ قتل کے بعد علاقہ میں کشیدگی کا ماحول ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔  یہ واقعہ سگرا جیسے پوش علاقہ کے جے پرکاش نگر علاقہ میں پیش آیا۔
بی جے پی لیڈر کا نام پشوپتی ناتھ تھا۔ پشوپتی ناتھ بی جے پی کی علاقائی ورکنگ کمیٹی کے رکن تھے۔ اس واقعہ کے بعد بی جے پی لیڈر کے گھر میں ماتم ہے۔
جئے پرکاش نگر کالونی کی بیئر شاپ کے باہر کچھ نوجوان بیئر پی کر ہنگامہ کررہے تھے۔ ایسے میں پڑوس کے گھر میں رہنے والے پشوپتی ناتھ سنگھ کا بیٹا راجن نوجوانوں کو روکنے گیا تو نوجوانوں نے انہیں ہاکی اسٹک اور ڈنڈوں سے مارنا شروع کردیا۔
 باپ پشوپتی ناتھ بیٹے کو بچانے کے لیے گئے لیکن نوجوانوں نے 72 سالہ پشوپتی سنگھ کی عمر بھی نہ دیکھی اور نشے کی حالت میں اسے اینٹوں سے مارنا شروع کردیا۔ جس کی وجہ سے دونوں باپ بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ اہل خانہ اور مقامی لوگ دونوں کو ٹراما سینٹر لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے پشوپتی سنگھ کو مردہ قرار دیا۔
بتایا کہ یہ واقعہ رات 8:30 بجے کے قریب پیش آیا۔ شراب کے نشے میں کچھ نوجوانوں نے باپ بیٹے پر حملہ کیا۔ جس میں ایک بزرگ پشوپتی ناتھ کی موت ہو گئی ہے۔
موقع پر پہنچی پولیس نے فرانزک ٹیم سے تفتیش کی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے 5 ٹیمیں تشکیل اور پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مابقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ جس کے بعد مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں، تاکہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جا سکے۔ غفلت برتنے پر مقامی چوکی کے انچارج سمیت 9 پولیس عہدیداروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔