شاد ی میں رسگلہ پرہنگامہ۔بحث سےخونی تصادم میں تبدیل

تازہ خبر قومی
ایک جاں بحق 12زخمی
 واقعہ کے بعد بارات بغیر شادی کے واپس
اگرہ:۔27؍اکتوبر
(زیڈ این ایم ایس)
شاد ی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں تبدیل ہوگئیں جب ایک باراتی کو زائد رسگلہ نہیں دیا گیاجس کے بعد باراتیوں کی جانب سے بحث و تکرار شروع ہوگئی جس کے بعد بارات میں آنے والا 20 سالہ لڑکا چھری لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کے بعد بارات بغیر شادی کے واپس لوٹ گئی۔
یہ واقعہ بدھ کو پیش آیا۔ کھنڈولی میں رہنے والے تاجر وقار کے دو بیٹوں جاوید اور راشد کی شادی اعتماد پور کے رہنے والے عثمان کی بیٹیوں زینب اور سجیہ سے ہو رہی تھی۔ باراتیوں کو کھانا کھلایا جا رہا تھا۔ ایک باراتی نے رسگلہ ملنے کے بعد ایک اور مانگا۔ کاؤنٹر پر کھڑے نوجوان نے کہا سب کو ایک ایک ملے گا۔ اس بات پر جھگڑا ہوا۔
جو بات بحث سے شروع ہوئی وہ خونی تصادم میں تبدل ہو گئی۔ دولہا اور دلہن آمنے سامنے ہو گئے۔ کرسی، چاقو، پلیٹ، چمچ، چاقو، کانٹا، جس بھی ہاتھ کو لگا وہ چلنے لگا۔ اس تصادم میں 20 سالہ سنی کی چاقو لگنے سے موت ہو گئی۔

، متوفی سنی کے چچا عمران نے بتایا کہ ہم وقت پر بارات کے ساتھ ونائک بھون پہنچے تھے۔ بارات کے آتے ہی کھانا شروع کر دیا گیا۔ ڈیڑھ گھنٹے میں آدھی بارات کھانا کھا کر واپس چلے گئی تھی۔
چونکہ یہ ایک مقامی مسئلہ تھا، اس لیے سب گھر جانا چاہتے تھے۔ شادی میں دولہے کے صرف کچھ خاص رشتہ دار اور دوست ہی ٹھہرے تھے۔
سنی کے اہل خانہ نے مقدمہ درج کروا دیا، دلہن کے اہل خانہ ‘مفرور مقتول سنی کے اہل خانہ کی شکایت پر تفتیش میں مصروف ہیں۔ مقتول سنی کے چچا کالے نے الزام لگایا کہ بدمعاشوں نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔ ان کے زیورات بھی لوٹ لیے گئے ہیں۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد دلہن کا پورا خاندان فرار ہو گیا ہے۔
موقع پر تعینات ایس پی رورل ستیہ جیت گپتا کے مطابق اس واقعہ میں کھنڈولی کے رہنے والے شاہ رخ، نظام، شکیل، جانو، رحمان، رامیا سمیت 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ احتیاط کے طور پر پولیس فورس کو موقع پر تعینات کیا گیا تھا۔