مانو میں اسپاٹ ایڈمیشن کا موقع

تازہ خبر تلنگانہ
خواہش مند طلبہ کے لیے 13 نومبر آخری تاریخ
حیدرآباد:۔ 7؍نومبر 
(پریس نوٹ) 
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، میرٹ کی اساس پر چلائے جانے والے بعض پوسٹ گریجویٹ ریگولر کورسز میں آن لائن برسر موقع داخلوں کی خاطر ایسے امیدواروں کے لیے اپنا پورٹل کھول رہی ہے
جو مختلف کورسز میں داخلہ کی تازہ درخواست جمع کرنا چاہتے ہیں یا ایسے امیدوار جنہوں نے پہلے درخواست جمع کی تھی لیکن انہیں داخلہ نہیں ملا۔
پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 13 نومبر 2022 مقرر ہے۔
امیدوار تمام متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ متعلقہ شعبہ کیمپس میں 14نومبر 2022 کو صبح 10.00 تا 5.00 بجے شام شخصی طور پر رپورٹ کریں۔ منتخب امیدواروں کی فہرست 15انومبر کو جاری کی جائے گی۔
حیدرآباد کیمپس میں ایم اے (لیگل اسٹیڈیز، کامرس، معاشیات، تاریخ، اسلامک سٹڈیز، جے ایم سی، عربی، انگریزی، ہندی ،مطالعات ترجمہ، فارسی، اردو، نظم ونسق عامہ، سیاسیات، سماجیات ،سوشل ورک اور مطالعاتِ نسواں)، ایم ایس سی (ریاضی)، کے کورسز میں داخلہ دیا جائے گا۔
 ایم اے (عربی، انگریزی، فارسی اور اردو) لکھنو کیمپس میں دستیاب ہیں جبکہ سری نگر (کشمیر) کیمپس میں ایم اے (اکنامکس، اسلامک اسٹڈیز، انگریزی اور اردو) میں داخلہ دیا جارہا ہے۔ تمام تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہےں۔
پروفیسر محمد فریاد
پبلک ریلیشنز آفیسر انچارج