تلنگانہ: حیدرآباد میں نابالغ لڑکی کا اغوا اور اجتماعی عصمت دری 

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
حیدرآباد:  ۔8؍نومبر
(زین نیوز)
ملک اور ریاستوں میں جنسی زیادتیوں میں دن بدن اضافہ ہی ہو تاجارہا ہے جہاں ایسی بہت سی شکایات اور واقعات سامنے آ رہے ہیں۔وہیں حیدرآباد میں ایک افسوس ناک واقعہ میں نابالغ لڑکی کا اغوا اور پھر اجتماعی زیادتی کاواقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے بموجب یہ واقعہ 7 نومبر پیر کی رات میرپیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا۔، جہاںایک نابالغ لڑکی کے ساتھ تین نوجوانوں نے مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی۔
متاثرہ، جو کہ کلاس 9 کی طالبہ تھی، گھر جا رہی تھی کہ تین ملزمان نے اسے مبینہ طور پر اغوا کر لیا اور ایک ویران علاقے میں لے گئے۔ اس کے بعد تینوں ملزمان نے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی اور وہاں سے چلے گئے۔
 شکایت کنندہ کے مطابق، تین ملزمان میں سے ایک مبینہ طور پر پچھلے کچھ دنوں سے متاثرہ کا پیچھا کر رہا تھا اور اسے اس وقت اغوا کر لیا جب وہ گھر جا رہی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ نے تینوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نوعمر لڑکی اور ملزمان کا تعلق ایک ہی محلے سے ہے اور وہ ایک دوسرے کو جانتے تھے۔لڑکی کو نامعلوم مقام پر لے گئے، جہاں انہوں نے اس کی عصمت دری کی۔ میرپیٹ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کررہی ہے۔
 متاثرہ کو طبی معائنے اور بھروسہ سینٹر بھیج دیا گیا ۔پولیس موقع سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے اور مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔ ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔