زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ، ڈیڑھ گھنٹے میں زمین دو بار لرزی۔
بھارت میں زلزلے سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں
نئی دہلی:۔9؍نومبر
(زین نیوز ڈیسک)
پڑوسی ملک نیپال میں منگل کی رات دیر گئے 6.3 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ریکٹر اسکیل پر 6.3 کی شدت کے زلزلے نے نیپال کو ہلا کر رکھ دیا اور شمال۔شمال مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں میں بدھ 9 نومبر کی رات تقریباً 1.57 پر شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
بھارت کی 5 ریاستوں یوپی، بہار، راجستھان، دہلی، اتراکھنڈ کی سرزمین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ دہلی این سی آر میں زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
دہلی اور غازی آباد اور گروگرام کے آس پاس کے علاقوں اور لکھنؤ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گی جس سے لوگوں کی نیندیں اڑ گئیں۔ بھارت میں زلزلے سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے
Went to the kitchen to grab some munchies and felt it. #Delhi #earthquake pic.twitter.com/yUFyYJXkc7
— Vaibhav Pradhanᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠ (@VaibhavPra6han) November 8, 2022
اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں بھی آج صبح تقریباً 6.27 بجے 4.3 شدت کا زلزلہ آیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کی گہرائی زمین سے 5 کلومیٹر نیچے تھی۔
مرکزی وزیر میناکشی لیکھی نے ٹویٹ کیا، "میں ٹویٹ نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن کوئی محفوظ طریقے سے کہہ سکتا ہے کہ یہ زلزلے کی طرح محسوس ہوا!” کانگریس لیڈر رادھیکا کھیرا نے لوگوں سے "ہوشیار رہنے اور محفوظ رہنے” کی اپیل کی۔
Earthquake of Magnitude:6.3, Occurred on 09-11-2022, 01:57:24 IST, Lat: 29.24 & Long: 81.06, Depth: 10 Km ,Location: Nepal, for more information download the BhooKamp App https://t.co/Fu4UaD2vIS @Indiametdept @ndmaindia @Dr_Mishra1966 @moesgoi @OfficeOfDrJS @PMOIndia @DDNational pic.twitter.com/n2ORPZEzbP
— National Center for Seismology (@NCS_Earthquake) November 8, 2022
نیپال پولیس کے مطابق دوپہر 2 بجے زلزلے کے باعث ڈوٹی ضلع میں ایک مکان گرنے سے 6 افراد کی موت ہو گئی۔ 5 زخمی۔ نیپالی فوج کو زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تلاش اور بچاؤ آپریشن کے لیے بھیجا گیا ہے۔