دہلی: جے این یو میں طلباء کے دو گروپوں کے درمیان جھڑپ، کیمپس میں سیکوریٹی بڑھا دی گئی

تازہ خبر قومی
نئی دہلی:۔10؍نومبر
(زیڈ این ایم ایس)
جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کیمپس میں جمعرات کو دو طلبہ گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تصادم کی ویڈیوز بھی آن لائن سامنے آئی ہیں جس میں طلباء کو لاٹھیوں کے ساتھ کیمپس میں بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

"عہدار نے کہاکہ ہمیں اس معاملے میں ابھی تک کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ لڑائی دو طالب علموں کے درمیان ہوئی تھی اور اس میں کوئی سیاسی گروپ ملوث نہیں تھا۔ یہ دونوں کے درمیان ذاتی تنازعہ ہے۔ ہمیں جب بھی موصول ہوگا ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔” "
اس سال اپریل کے شروع میں، اے بی وی پی اور بائیں بازو کے طلباء کے درمیان لڑائی پر دہلی پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب احتجاج کیا گیا تھا۔رام نومی کے موقع پر کاویری ہاسٹل میس میں نان ویجیٹیرین کھانا پیش کرنے پر تصادم ہوا۔ پولیس نے کہا تھا کہ تصادم کے بعد چھ طلباء زخمی ہو گئے۔
آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AISA) کے کارکنوں نے اس وقت دہلی پولیس پر خواتین مظاہرین سے بدتمیزی کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے کہا، "خواتین مظاہرین کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، اور ان کے کپڑے مرد سیکورٹی عہدیداروں نے کھینچ لیے۔ دہلی پولیس کے ہاتھوں کئی زخمی ہوئے ہیں۔ ہمیں تغلق روڈ پولیس اسٹیشن کے اندر حراست میں لیا گیا ہے۔