ایک شخص معجزاتی طور پر محفوظ ۔ تیز رفتار ٹرین اُوپر سےگذرگئی

تازہ خبر قومی وائرل خبریں
 ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل
 بھاگلپور :۔12؍نومبر
(زیڈ این ایم ایس)
17 سیکنڈ کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں پوری ٹرین ایک شخص کے اوپر سے گزر رہی ہے۔ یہ وائرل کلپ بھاگلپور کے کہل گاؤں ریلوے اسٹیشن کا ہے،
 مقامی لوگوں کے مطابق یہ شخص ٹرین پکڑنے کے لیے ریلوے ٹریک کراس کر رہا تھا کہ درمیان میں مال گاڑی پٹری پر کھڑی تھی
تاہم، اس شخص نے اپنا غصہ کھوئے بغیر سمجھداری سے کام لیا اور اس وقت تک ریلوے ٹریک پرہی لیٹا رہا جب تک کہ پوری ٹرین اس کے اوپر سے نہ گزر جائے۔

 آس پاس موجود لوگوں نے اس واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو اب تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔