12 طلباء ایک سال کے لیے معطل ۔ایف آئی آر درج
حیدرآباد:۔ 12 نومبر
(زین نیوز)
حیدرآباد کےمضافاتی ضلع رنگاریڈی کےشنکر پلی منڈل کے موضع دونتنا پلی میں واقع انڈین اسکول آف بزنس۔ آئی ایس بی میں ایک طالب علم کے ساتھ اہانت آمیز ریگنک کا شرمناک واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا ہے جس کےبعد طلباء کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے
شنکر پلی پولیس کے مطابق یہ واقعہ یکم نومبر کو سہء پہر ساڑھے تین بجے بزنس انسٹی ٹیوٹ کے ہاسٹل میں پیش آیا اور آئی بی ایس کالج کے تیسرے سال کا بی بی اے کا طالب علم ریوا اور اس کے ساتھی اس واقعہ کے اہم ملزم ہیں
Hyderabad: Hindu Law student Himank Bansal, Student, was brutally beaten and forced to chant ‘Allah Hu Akbar” in IBS campus by Muslims.
Will this be covered as #Islamophobia_in_india by @AJEnglish @BBCWorld @trtworld ?pic.twitter.com/LVaJnELxz9
— Arun Pudur (@arunpudur) November 12, 2022
جس کے بعدمتاثرہ طالب علم نے فون پر اس واقعہ کی اطلاع اپنے والدین کو دی تو پریشان والدین فوری کالج پہنچ گئے اور اپنے لڑکے ساتھ لے کر چلے گئے۔
اس شرمناک ریگنگ کےواقعہ کی ویڈیوجب سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو کل ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی آرنے سائبر آباد پولیس کو ہدایت دی کہ اس معاملہ میں ریگنگ میں ملوث طلبا کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
۔اسی دوران شنکر پلی پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کےمطابق ریگنگ میں ملوث تمام طلباکےخلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائےگا