دارالعلوم دیوبند کے انتظامی افسر کے کمرہ میں چوری 

تازہ خبر جرائم حادثات قومی
دیوبند:۔ 13؍ نومبر
(رضوان سلمانی) 
عالمی شہرت یافتہ دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے انتظامی افسر کے کمرے سے چوروں نے میز کی دراز کا تالا توڑ کر ہزاروں روپیہ کی نقدی چوری کر لی۔ متاثرہ نے کوتوالی میں نامعلوم چور کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
دارالعلوم کے انتظامی افسر اسجد علی ولد نصیر احمد نے بتایا کہ وہ کسی کام سے اپنے کمرے سے باہر گئے تھے۔ ان کے ٹیبل کی دراز میں 70 ہزار نقدی رکھی ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ نامعلوم چور نے کمرے میں داخل ہو کر میز کی دروازہ توڑ کر 70؍ ہزار روپیہ کی نقدی چوری کرلی، اسجد علی نے نامعلوم چور کے خلاف کوتوالی میں رپورٹ درج کرائی ہے۔
معاملہ دارالعلوم سے متعلق ہونے کی وجہ سے پولیس بھی چور کو پکڑنے کے لیے پوری طرح متحرک ہوگئی ہے۔ کوتوال ایچ این سنگھ نے بتایا کہ واردات کو انجام دینے والے چور کو جلد ہی پکڑ لیا جائے گا۔
ادھر پولیس نے دیوبند کے گاؤں کرنجالی میں چوری کی وارداتوں کو انجام دینے والے چور کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پکڑے گئے چور سے پولیس نے مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔
دو روز قبل دیوبند کے کرنجالی گاؤں میں کنور سین، پنکج پنکو کے گھر میں رات کے وقت چوری ہوئی تھی۔متاثرین نے ایک نوجوان پر چوری کی واردات انجام دینے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔ پولیس نے چوری کی وارداتوں کو انجام دینے والے گاؤں کے راجندر کوچوری کے سامان کے ساتھ گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔