دیوبند:۔ 19؍ نومبر
(رضوان سلمانی)پرواز سوشل فاؤنڈیشن، نئی دہلی وہیومینٹی ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے نواب عظمت علی خان گرلز انٹر کالج کے احاطے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا،
جس میں مرکزی مقرر کے طور پر حنا سیفی کے ذریعہ منتخب کردہ ہندوستان کے 17 یوتھ لیڈر آئیکون میں سے ایک نے موجودہ ہندوستان اور دنیا میں آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے مسائل اور اس کے نکات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور اس کے اثرات کی وجہ سے انسانوں اور جانوروں کی زندگی پر آنے والے مسائل پر روشنی ڈالی۔
موصوفہ سے موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر مختلف قسم کے سوالات کیے گئے اور اس کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔پرواز فاؤنڈیشن، نئی دہلی کے سیکرٹری شاہ عالم، عظمت علی خان گرلز انٹر کالج کی پرنسپل نے بھی خطاب کیا۔
پروگرام میں بچوں کو بچوں کے عالمی دن کی مبارکباد دیتے ہوئے، لڑکیوں کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے کچھ نکات پر تبادلہ خیال کیا اور یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی طالب علمی کی زندگی میں اور اس کے بعد بھی ماحولیات کے نگراں کیسے بن سکتی ہیں۔
پروگرام کے آخر میں کالج کی پرنسپل صفیہ بیگم نے پروگرام میں آنے والے تمام مہمانوں، بچوں اور سٹاف کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اس طرح کے پروگرام کرنے کی ضرورت ہے۔
تاکہ طلباء کے حوصلے اور دھرتی کو ان کے مستقبل کے لیے بچایا جا سکے۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں کالج نے اہم کردار ادا کیا۔