حیدرآبادـ: ۔20؍نومبر
(پریس نوٹ)
پروفیسر سید فضل اللہ مکرم صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد کی اطلاع کے مطابق ۲۱ نومبر ۲۰۲۲ بروز پیر ۳۰۔ ۳ بجے شاعر سے ایک ملاقات کا پروگرام شعبہ اردو کے کانفرنس ہال میں طئے کیا گیا ہے
جس میں اردو کے نامور شاعر ، افسانہ نگار اور نقاد جناب رفیق جعفر (پونے) شرکت فرمائیں گے ۔ طلبا و طالبات اور ریسرچ اسکالرز اردو شاعری سے متعلق جناب رفیق جعفر سے گفتگو کریں گے اور ان سے کلام بھی سنا جاے گا۔