نئی دہلی:۔22؍نومبر
(زیڈ این ایم ایس)
کیرالہ پولیس نے ایک نابالغ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل سمیت تین اساتذہ کو گرفتار کیا ہے۔ ان تمام ملزمان کو پولیس نے پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا ہے۔
الزام ہے کہ کیرالہ کے ارناکولم ضلع کے تھریپونیتھورا تھانہ علاقے میں واقع ایک سرکاری اسکول کے یہ تین اساتذہ واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہوگئے تھے اور کنیا کماری کے ناگرکوئل میں چھپ گئے تھے۔
پولیس نے منگل کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس کے علاوہ، اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور دو دیگر اساتذہ کو بھی پیر کے روز ہی پولیس کو واقعے کی اطلاع نہ دینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ ان سبھی کو پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنس (POCSO) ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کیرالہ کے ارناکولم ضلع کے تھریپونیتھورا پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے علاقے میں بدھ کے روز طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی گئی جب وہ اپنی اسکول ٹیچر کرن کروناکرن کے ساتھ آرٹس فیسٹیول سے واپسی کے دوران اپنی موٹر سائیکل پر سفر کر رہی تھی۔
جنہوں نے مرکزی ملزم کرن کروناکرن کو چھپانے میں مدد کی تھی جو کہ ایرناکولم ضلع کے پٹی مٹم کا رہنے والا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے مرکزی ملزم کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی، جسے اس نے جرم کرنے کے بعد اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے چھپا رکھا تھا۔