"مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن” کریم نگر کے زیر اہتمام غریب مریضوں میں بریانی پیکٹس ,میوہ جات, بسکٹس کی تقسیم

تازہ خبر تلنگانہ
کریم نگر:۔23؍نومبر
 (پریس نوٹ) 
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  کریم نگر کے زیر اہتمام سیول ہاسپٹل ماتا ششو سنٹر میں بلا لحاظ مذہب و ملت غریب و نادر مریضوں میں بریانی پیکٹس, میوہ جات, بسکٹ پیاکٹس کی تقسیم انجام دے کر ایک مثالی کام  انجام دیا ہے. جن کے جذبہ کی مختلف طبقات کے  گوشوں سے ستائش  کی جارہی ہے۔
 صدر مسلم اسٹوڈنٹس  آرگنائزیشن سادیہ ناز  نے اس موقع پر  میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس آرگنائزیشن کے قیام کا مقصد بلا لحاظ  مذہب و ملت غریب  عوام کی  خدمت کرنا ہے
چنانچہ اسی جذبہ کے تحت ہم تمام طلباء  نے ملکر اپنی پاکٹ منی سے آج تقریباً  200 مریضوں  میں فوڈ بریانی پیکٹس, میوہ جات, بسکٹ پیاکٹس  تقسیم کئے ہیں.
مسرس سادیہ ناز صدر ایم ایس او جو کہ خود میڈیکل کی طالبہ ہیں انہوں نے بتایا کہا کہ انشاءاللہ ہر ماہ اس قسم کے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا اور بتایا کہ غریب و نادر  عوام کو کھانا  کھلانے کا عمل اللہ کے یہاں پسندیدہ عمل ہے
الحمداللہ اسی  جذبہ کے تحت ایم ایس او کے ارکان نے  آگے بڑھنے کے  عزم  ظاہر کیا. عائشہ محبوبی  جنرل سیکریٹری مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن  کریم نگر نے بتایا کہ سیول ہاسپٹل  کریم نگر  میں  صرف غریب و نادر مریض علاج  کیلئے سرکاری دواخانہ عالیہ کا رخ کرتے ہیں اور وہ ضلع کے دور دراز دیہی علاقوں سے سیول ہاسپٹل  کریم نگر  تشریف لاتے ہیں لیکن ٹرانسپورٹ کے کرایوں سے ہی ان کی  حالت خستہ  ہوجاتی ہے۔
 مریض و مریض کے  تیماداروں کیلئے کھانا بھی نہیں ملتا آن حالات کی روشنی میں ایم ایس او کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں تمام  گرآیجویٹس طالبات ہیں. عائشہ  محبوبی  جنرل سیکریٹری  ایم ایس او کریم نگر نے  بتایا کہ اس کے لئے عوام الناس کا تعاون درکار ہے. انہوں نے ملت کے اہل خیر حضرات  اس مشن  میں ہم سے جڑنے کا مشورہ دیا تاک صحیح  معنوں میں  بلا لحاظ مذہب و ملت غریب عوام کی خدمت کی جسکے۔
 اس موقع پر سوفیہ ناز نائب صدر ایم ایس او, فرحین سلطانہ آرگنائیزنگ سیکریٹری ایم ایس او, سیدہ سارہ سیکریٹری شعبہ نشر و اشاعت ایم ایس او, زآرا مریم شریک معتمد ایم ایس او, بشراء ماہم خازن ایم ایس او, اراکین عاملہ سیدہ عمرا فاطمہ, عمیمہ تبسم, زوہا فاطمہ, اقصی مسکان اس موقع پر  موجود تھے.