ورنگل:  جگتیال سے تعلق رکھنے والے خاندان کی اجتماعی خود کشی 

تازہ خبر تلنگانہ
 شوہر اور بیوی کی موت، بیٹا بچ گیا
ورنگل:۔25؍نومبر
(زین نیوزڈیسک)
  ورنگل میں ایک سنار اور اس کی بیوی کی موت اس وقت ہو گئی جب انہوں نے جمعرات کی رات‘ کوانتظار گنج  پولیس اسٹیشن اسٹیشن حدود کے تحت گرماجی پیٹ میں اپنے گھر میں مبینہ طور پر پانی کے ساتھ پوٹاشیم سائینائیڈ پی لیا تھا۔
مرنے والوں میں اپولا ستیش عرف نوادھن (33) اور اس کی بیوی سریونتی (28) شامل ہیں۔ ان کے بیٹے ویرات (7) نے بھی سائینائیڈ سے بھرے پانی کی تھوڑی سی مقدار پی لی جو اسے یہ دعویٰ کرتے ہوئے دیا گیا تھا کہ یہ ‘تلسی’ پانی ہے۔
 لیکن مبینہ طور پر اس نے خراب ذائقہ کی وجہ سے اسے تھوک دیا۔ جب یہ جوڑا کافی دیر تک اپنے کمرے سے باہر نہیں آیا تو ستیش کے والدین کو کمرے میں خاموشی پر شک ہوا اور انہوں نے دروازے کھولنے کو کہا۔ اس کے بعد ویرات اندر سے دروازہ کھولنے کے لیے کنڈی ہٹانے میں کامیاب ہو گیا۔
انہوں نے واقعہ کے بارے میں دادا دادی کو بھی بتایا جنہوں نے انہیں فوری طور پر ایم جی ایم ہسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں نے جوڑے کو مردہ قرار دیا، اور ویرات کو علاج کے بعد دواخانے سے ڈسچارج کردیا۔
اگرچہ خودکشی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم معلوم ہوا ہے کہ اس کی بڑی وجہ مالی پریشانی بتائی جاتی ہے۔ ستیش، اپولا موہا اور اس کی بیوی کویتا کے والدین، جو جگتیال کےمتوطن ہیں،
روزی روٹی کی تلاش میں کئی سال پہلے ورنگل پہنچے تھے۔پولیس نے جائے وقوع پہنچ کا معائنہ کیا انتظار گنج کے انسپکٹر ملیشام نے کہاکہ ہم نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم ایم جی ایم ہسپتال  کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے ۔