حیدرآباد:۔یکم؍ڈسمبر
(زین نیوز)
رامنا پیٹ کورٹ کے جوڈیشل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ نے دفعہ 448، 354، 354(b)، 506 IPC کے تحت آج رامنا پیٹ کے پالی واڈا گاؤں کے ایک کسان ایم نرسمہا کو قصوروار ٹھہرایا اور اسے تین سال قید اور 4000 روپئے جرمانے کی سزا سنائی۔
مقدمے کی سماعت کے دوران، استغاثہ نے کہا کہ 10 مارچ 2014 کو آدھی رات کو 12 بجے ملزم نرسمہا نے متاثرہ کے گھر کے پچھلے دروازے پر دستک دی جب وہ اپنے تین بچوں کے ساتھ سو رہی تھی جب کہ اس کا شوہر پانی دینے کیلئے ان کے زرعی کھیت گیا تھا۔ جس کا فائدہ اٹھاکر خاطی نے دروازہ کھٹکھٹایاخاتون نے دروازہ کھولا تونرسمہاگھر میں داخل ہوا۔
خاتون کی سخت مزاحمت کے باوجود ساڑھی اتار کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی بعد میں ملزم نے اسے دھمکی دی کہ وہ اسے اور اس کے شوہر کو جان سے مار ڈالے گا ۔ شوہر کے کھیت سے واپس آنے تک ملزم فرار ہو گیاتھا۔ شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں ٹھوس ثبوت پیش کئے ۔
جس پر اسے سزا ملی۔کمشنر پولیس رچاکونڈہ مہیش ایم بھگوت اور ایڈیشنل۔ سی پی جی سدھیر بابو، آئی پی ایس، نے ملزمین کو سزا دلانے میں آئی او، سی ڈی او، اے پی پی کی کوششوں کی تعریف کی اور ان کے لیے انعامات کا اعلان کیا۔