اہل خانہ کی رضامندی کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
ممبئی:۔5؍ڈسمبر
(انٹرنیٹ ڈیسک)
ملک میں آ ج کل ایک ہی منڈپ میں دو لڑکیو ں یا پھر دو بہنوں کے ساتھ شادی ‘ یا پھر ہم جنس پرستوں کی شادی کا رواج چل پڑا ہے ‘ جاریہ سال ‘ آندھرا پردیش‘ تلنگانہ‘ جھارکنڈ‘ کے بعد اب مہاراشٹر میں ایک ہی منڈپ میں دو بہنوں کے ساتھ شادی کے خبر سوشل میڈیا اور اخباروں کی زینت بنی ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے سولاپور میں گزشتہ جمعہ کو ہونے والی ایک شادی ملک میں موضوع بحث بن گئی ہے۔ یہاں، جڑواں بہنوں کی شادی ایک ہی لڑکے سے ہوئی ہے۔ یہ محبت کی شادی ہے۔
دولہا اور دلہن دونوں اس شادی سے بہت خوش ہیں۔ اس کے باوجود پولیس نے دولہے کے خلاف دفعہ 494 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جس میں شوہر یا بیوی کے زندہ رہتے ہوئے کوئی دوسری شادی نہیں کر سکتا۔ اس کے لیے 7 سال تک کی سزا کا انتظام ہے۔
بتادیں کہ جمعہ کو تحصیل مالشیرس میں ہونے والی اس انوکھی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ نوجوان نے 36 سالہ جڑواں بہنوں سے شادی کی، جو آئی ٹی انجینئر ہیں۔ ساتھ ہی دولہا اور دلہن کے گھر والوں کو بھی اس شادی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ اتل ملشیراس نامی نوجوان ممبئی میں ایک ٹریول ایجنسی چلاتا ہے۔ جب کچھ دن پہلے والد کا انتقال ہو گیا تو لڑکیاں اپنی ماں کے ساتھ ملشیرس تعلقہ میں رہنے لگیں۔
ایک بار جب رنکی اور پنکی کی ماں بیمار ہوگئیں تو دونوں نے اسے ہسپتال لے جانے کے لیے اتل کی گاڑی کا استعمال کیا۔ اسی دوران اتل دونوں جڑواں بہنوں کے قریب آگیا۔ د
ونوں نے اتل سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جمعے کو دونوں بہنوں کی شادی اتل سے ہوئی جس کے بعد اس شادی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فی الحال مزید کارروائی جاری ہے۔وہیں اس شادی کے خبر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے