حضرت علامہ مولانا بشیر احمد حسامی کاجلسہ و اصلاح معاشرہ سےخطاب
بھیمگل:۔5؍ڈسمبر
(محمدعقیل )
جمیعت علماء شاخ بھیمگل و بابا پور کی جانب سے ایک عظیم الشان جلسہ عام بعنوان اصلاح معاشرہ جامع مسجد بھیمگل میں بعد نماز ظہرمنعقد کیا گیا اس جلسہ کی صدارت صدر ضلع جمعیت علماء حافظ لئیق احمد صاحب نے کی اس جلسے کا آغاز حافظ محسن کی تلاوت کلام پاک سےآغاز کیا گیا
اس عظیم الشان جلسہ میں شہر حیدرآباد دکن کے مشہور و معروف عالم دین حضرت علامہ مولانا بشیر احمد حسامی صاحب دامت برکاتہم نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام سچا اور پاکیزہ مذہب ہے
شریعت محمدیہﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کا نام ہی اسلام ہے،آج مسلمانوں کے معاشرہ میں طرح طرح کی رسوم و خرافات نے گھیر لیا ہے،
ضروری ہوگیا کہ سب سے پہلے ہم اپنے گھر کے ماحول کی اصلاح توحید رسالت زکوٰۃ کا قدیم کتابوں میں ذکر ہے کہ سچے لوگ اللّٰہ کو مانتے ہیں اور نماز بھی ادا کرتے ہیں مساجد سے وابستگی تعلق مع اللہ کی علامت ہے،دیہی علاقوں میں دینی تعلیمی محنت کرنا سنت صحابہ اور عظیم مجاہدہ و قربانی ہے،
مساجد سے وابستگی یہ تعلق مع اللہ کی علامت ہے، ایسے لوگ عرش اعظم کے سایہ میں ہوں گے،حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے دلوں میں اللہ سبحانہ وتعالی ورسول مقبول صل اللہ علیہ وسلم کی محبت و عظمت بھری ہوئی تھی
اسی لئے معاشرہ سب سے اچھا معاشرہ بن گیا تھا آج پھر ضرورت اس بات کی ہےکہ اللہ کا ڈر وخوف کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح محبت وعقیدت پیدا کی جاۓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے سنتوں کے مطابق عمل کیا جائے تو پورا معاشرہ درست ہو جائے گا
اس موقع پر جمعیت علماء معتمد جاوید احمد نائب صدر محمد عقیلّ علیم الدین . حسیب ‘مجیب ذیشان اطہرالدین اور دیگر حضرات موجود تھے