منگلورو میں انجینئرنگ کالج کے طلباء کا برقعہ پہن کر رقص، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چاروں معطل 

تازہ خبر قومی
منگلورو: ۔9؍ڈسمبر
(زین نیوز ڈیسک)
منگلور کے ومنجور میں سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج کے چار طالب علموں کو بالی ووڈ گانے پر برقع پہن کر نامناسب رقص کرنے پر معطل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ کالج کے ایک فنکشن میں پیش آیا جہاں برقعہ پہنے ہوئے چار طالب علموں نے بالی ووڈ کے گانے پر ڈانس کیا۔
سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج میں اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کا ایک پروگرام چل رہا تھا۔ اس میں بالی وڈ کے گانوں پر ڈانس پرفارمنس جاری تھی اچانک 4 لڑکوں کا ایک گروپ برقعے پہنے سٹیج پر آتا ہے

 وہ دبنگ 2 کے ’’میرے فوٹو کو سینے پہ چپکا لے یار  ‘فیویکول سے پر رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کلپ میں طلبہ کو اچانک اسٹیج سے نکلتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔سینٹ جوزف انجینئرنگ کالج کے طلباء برقعہ پہن کر رقص کر رہے ہیں۔ اس ڈانس کا کلپ وائرل ہوگیا ہے۔
 ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کالج نے کارروائی کرتے ہوئے چار طالب علموں کو معطل کر دیا ہے۔ کالج انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ اسٹیج پر ڈانس کرنے والے طلبہ کا تعلق مسلم کمیونٹی سے ہے۔ ان لڑکوں نے ایسا کیوں کیا اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
جوزف انجینئرنگ کالج کی جانب سے جاری کی گئی ریلیز میں کہا گیا ہے- اس نے چاروں طالب علموں کو ان کے نامناسب رویے کی وجہ سے معطل کر دیا ہے اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کی غیر رسمی تقریب کے دوران کیے گئے ڈانس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
 یہ رقص صرف مسلم کمیونٹی کے لڑکوں نے کیا تھا۔ یہ شیڈول کا حصہ نہیں تھا۔ اسی لیے ڈانس کے طلب علموں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ کالج کسی ایسے عمل کی حمایت نہیں کرتا جس سے کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی کو نقصان پہنچے۔ اور کیمپس میں ہر کوئی اس کو اچھی طرح جانتا ہے