بیٹے نے باپ کو قتل کر کے نعش کے 32 ٹکڑے کرکےبورویل میں پھینک دیا

تازہ خبر قومی
بنگلورو:۔13؍دسمبر
(زین نیوز ڈیسک)
کرناٹک کے باگل کوٹ ضلع میں سنسنی خیز شردھا قتل کیس جیسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے والد کو قتل کر دیا اور پھر نعش  ایک غیر استعمال شدہ بورویل میں پھینکنے سے پہلے  اس کے 32 ٹکڑے کر دیے۔ یہ واقعہ، جو مانتیار بائی پاس روڈ کے قریب 6 دسمبر کو پیش آیا، پیر کی شام کو منظر عام پر آیا۔
قتل کا انکشاف ہونے کے بعد پولیس نے مقتول کے جسم کے اعضاء برآمد کر کے ملزم وٹھلا کولالی کو گرفتار کر لیا۔ اسے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق وٹھل کولالی اپنے 54 سالہ والد پروشرام کلالی کو جو کہ نشے کی حالت میں تھا، کو شام 6 بجے کے قریب ان کے گھر سے بائی پاس کے قریب ان کی زرعی زمین پر لے گیا اور مبینہ طور پر اس کے سر پر لوہے کی راڈ سے وار کرکے اسے قتل کردیا
جب پروشرام گھر واپس نہیں آیا اور اس کی تلاش کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو اس کی بیوی اور ملزم کی ماں نے 8 دسمبر کو مدھول پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔
بورویل سے بدبو آنے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے قتل میں اس کے کردار پر شبہ کرتے ہوئے وٹل سے پوچھ گچھ کی۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے لاش کے کٹے ہوئے حصے بورویل سے برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیے ہیں۔
مدھول پولیس نے تفتیش کے ایک حصے کے طور پر، خاندان کے افراد سے پوچھ گچھ کی، جب وٹھل نے جرم کا اعتراف کیا اور انکشاف کیا کہ جسم کے اعضاء کو کہاں ٹھکانے لگایا تھا۔
دہلی میں اسی طرح کے ایک واقعے میں، 28 سالہ شردھا والکر کو مبینہ طور پر اس کے ساتھی آفتاب پونا والا نے مہرولی میں اس کے چھتر پور فلیٹ میں گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا۔
اس کے بعد اس نے اس کی لاش کو 35 ٹکڑوں میں تقسیم کیا اور اسے فریج میں رکھ دیا اور بعد میں اسے شہر کے جنگلاتی علاقے میں آدھی رات کو پھینک دیا۔ آفتاب کو 12 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔