کے سی آر پولیس کو  خانگی فوج کی طرح استعمال کرنے جیون ریڈی کاالزام

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد:۔15؍دسمبر
(زین نیوز) 
کانگریس کے سنئیر قائد و رکن قانون ساز کونسل  مسٹر ٹی جیون ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھرراؤ  شراب گھوٹالہ سے کویتا کو بچانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم مودی تلنگانہ آنے سے پہلے کے سی آر نے کہا کہ ای ڈی آئے گاوہ یہاں کیا کر رہے ہیں؟ کے سی آر، جنہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ کچھ غلط کریں گے تو وہ اپنے   بچوں کو بھی نہیں بخشیں گے بلکہ انہیں جیل میں ڈال دیں گے۔
انہوں نے تنقید کی کہ وہ اب کویتا کو بچانے کی کوشش کیوں کر رہے ہیں یہ بات قابل غور ہے۔ جیون ریڈی نے سوال کیا کہ ای ڈی  عہدیدار اسی وقت کیوں آئے؟ کویتا پرگتی بھون کیوں گئی؟
جیون ریڈی نے کہا کہ ہم مادھا پور میں کانگریس کے ترجمان سنیل کے دفتر پر پولیس حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
 انہوں نے کے سی آر پر تنقید کی جو پولیس کو پرائیویٹ فوج کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی آر ایس پارٹی صرف اقتدار  کے لیے بنائی گئی ہے تاکہ سرذد بدعنوانیوں کی پردہ پوشی کی جاسکے ۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ112میں سے 90 فیصد ایم ایل اے کے سی آر کی قصیدہ خوانی کر رہے ہیں جیسا کہ ملک میں کہیں اور نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت ریاست کو نقصان پہنچاتی ہے تو وہ ایم ایل اے کو لے کر دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا دیں ورنہ صدر جمہوریہ اور سپریم کورٹ سے مسئلہ کورجوع کریں۔