جگتیال:4؍فروری
زین نیوز
جگتیال ضلع کے رائیکل منڈل بھوبتی پور موضع کے حدود میں برقی شاک لگنے سےماں اور بیٹے کی سے موت واقع ہوگئی یہ افسوسناک واقعہ اسوقت پیش آیا جبکہ وہ اپنے بیٹے ناگیشور کے ہمراہ کھیت کو پانی دینے کی غرض سے گئی تھی زرعی کنویں پربرقی پمپ سیٹ کو آن کرنے کے دوران حادثاتی طورپر شاک لگنے کے بعد ماں اوربیٹا دونوں ایک دوسرے کو بچانے کے دوران کنویں غرق ہوگۓ جس کی وجہ سے انکی موت واقع ہوگئی ۔ مقامی افراد کی مددسے دونوں نعشوں کوباہر نکالا گیا۔ افراد خاندان کے مطابق رائیکل منڈل اڈولنگا پور موضع سے تعلق رکھنے جمنا نامی ماں اور نرسا ریڈی نامی بیٹا دو ایکڑ زرعی اراضی قول پر لیکر زراعت کررہے تھے یہ خاتون کھیت کو پانی دینے کے لئے اپنے بیٹے کے ہمراہ جایا کرتی تھی۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے مقام حادثہ پہنچ کر پنچنامہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرکیا او ر نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔
