نوزائیدہ کو دیکھنے کے لیے عوام کا ہجوم
گوالیار :۔16؍دسمبر
(زین نیوز ڈیسک)
ریاست مدھیہ پردیش گوالیار کے کملاراجا ہسپتال کے باہر نوزائیدہ بچی کو دیکھنے کے لیے بھیڑ جمع ہوگئی۔ دراصل، ایک خاتون نےعجیب الخلقت 4 پیروں والی بچی کو جنم دیا ہے۔ جیسے ہی یہ خبر ہسپتال میں پھیلی تو دیگر مریضوں کے لواحقین سمیت باہر سے لوگ جمع ہونے لگے۔
کوئی اسے معجزاتی بچی کہہ رہا ہے اور کوئی اسے خدائی اوتار سمجھ رہا ہے۔ تاہم ڈاکٹر اسے طبی زبان میں ‘ایشیوپیگس کا کیس قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ملین میں سے ایک بچہ اس طرح اضافی اعضاء تیار کرتا ہے۔
جیروگیا ہاسپٹل گروپ کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آر کے ایس دھاک کا کہنا ہے کہ نومولود میں جسمانی خرابی ہے اور کچھ جنین اضافی ہوگیا ہے جسے میڈیکل سائنس کی زبان میں ‘ایشیوپیگس کہا جاتا ہے۔
یہ غیر پیدائشی بچے میں جسم کے نچلے حصے کی اضافی نشوونما کا باعث بنتا ہے۔ ایک ملین میں سے ایک بچے کو یہ مسئلہ درپیش ہے۔

ڈاکٹر ڈھاکڑ نے بتایا کہ ایسے بچوں کو سرجری کے ذریعے نارمل بنایا جاتا ہے۔ اس بچی کی دو اضافی ٹانگیں سرجری کے ذریعے نکال دی جائیں گی۔ فی الحال نومولود مکمل طور پر صحت مند ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ زچہ کو پہلے ہی دو بیٹیاں ہیں گوالیار شہر کے سکندر کمپو علاقے کی رہنے والی آرتی کشواہا 4 ٹانگوں والی بچی کی ماں بن چکی ہے۔ زچہ کی بہن نے بتایا کہ آرتی کی پہلے ہی دو بیٹیاں ہیں۔
اب تیسری بیٹی چار پیروں کے ساتھ پیدا ہوئی ہے۔ اس کی سرجری کرنی ہے۔ آرتی کے خاندان کی مالی حالت بھی ایسی نہیں ہے کہ وہ سرجری کرواسکیں۔ یہی وجہ ہے کہ خاندان کو حکومت سے مدد کی توقع ہے۔
اور اسکے رشتہ دار بھی چاہتے ہیں ان حالات میں حکومت آرتی کی مالی مدد کرتے ہوئے مشکل وقت میں ساتھ دے۔