ای ڈی کی نوٹس کے بارے میں قبل از وقت انکشاف۔ایم ایل اے پائلٹ روہت ریڈی
حیدرآباد:۔16 ؍دسمبر
(زین نیوز)
بی آر ایس ایم ایل اے پائلٹ روہت ریڈی نے ای ڈی کے جاری کردہ نوٹس پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ قانونی رائے لیں گے اور آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بنگلور ڈرگ کیس میں انہیں کسی نے نوٹس نہیں دیا تھا۔ بی جے پی صدر بنڈی سنجے کو چیلنج کیا کہ وہ گیلے کپڑوں کے ساتھ یادگیری گٹہ کی مندر میں حلف لینے کے لیے تیار ہیں۔ وہ تاریخ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ یادگیری گٹہ کب آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ای ڈی کے نوٹس فرضی ہیں اور اس میں یہ تفصیلات نہیں ہیں کہ یہ کس قسم کا معاملہ ہے۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ نوٹس میں ان کے بائیو ڈیٹا کے بارے میں پوچھنا مضحکہ خیز ہے۔بنڈی سنجے پہلے ہی تبصرہ کر چکے ہیں کہ ای ڈی ان کو نوٹس دے گی۔ روہت ریڈی نے پوچھا کہ اس کی انہیں کیسے سبل از وقت اطلاع ملی۔
اس سلسلے میں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بنڈی سنجے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔موجودہ جج کے ذریعہ تحقیقات کرائی جائے۔ی ایل سنتوش کے تعلق سے تبصرہ کیا کہ اگر انہوں نے غلط نہیں کیا ہے تو وہ تحقیقات میں تعاون کرنے سے کیوں کر گریز کرہے ہیں۔
انہوں نے تنقید کی کہ یہ نوٹس اس لئے جاری کی گئی کیونکہ ایم ایل ایز کی خریداری میں بی جے پی والے ملوث ہیں اور وہ تلنگانہ کی ترقی کو دیکھ نہیں پا ر ہے ہیں۔
واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھارت راشٹرا سمیتی کے ایم ایل اے پائلٹ روہت ریڈی اور ہیروئن راکل پریت سنگھ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عہدیداروں نے نوٹس میں کہا ہے کہ وہ 19؍دسمبر کو ہونے والی سماعت میں شرکت کریں۔
ایم ایل اے پائلٹ روہت ریڈی نے اعتراف کیا کہ انہیں ای ڈی کی نوٹس ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سے ای ٹی نے ان کے کاروبار اور کمپنیوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ 19؍دسمبر کو ای ڈی کی انکوائری میں شرکت کریں گے۔
فروری2021میں، کرناٹک کی دارالحکومت بنگلورو میں پروڈیوسر شنکرا گوڑا کی طرف سے دی گئی پارٹی میں بہت سے ایم ایل ایز اور تاجروں نے شرکت کی۔ ریئلیٹر سندیپ ریڈی اور ہیرو تنیش بھی موجود تھے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پارٹی میں 4کروڑ روپیئے کی منشیات کا استعمال کیا گیا ہے۔
اس پارٹی کے سلسلہ میں26؍فروری کو کرناٹک پولیس نے دو نائجیریائی باشندوں کو گرفتار کیا تھا۔ بنگلور پولیس کو شبہ ہے کہ پائلٹ روہت ریڈی کا ضبط شدہ منشیات سے تعلق ہے۔ بھاری رقم کے ہاتھ بدلنے کے بعد معاملہ ای ڈی کو سونپ دیا گیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ روہت ریڈی کو اس تناظر میں نوٹس موصول ہوئے ہیں۔
دوسری طرف روہت ریڈی نے حال ہی میں ٹی آر ایس ایم ایل ایز کی سودے بازی کیس میں گواہی دی ہے۔ایم ایل ایز نے الزام لگایا کہ دہلی کے چندلوگوں نے حیدرآباد شہر کے مضافات میں معین آباد منڈل عزیز نگر کے ایک فارم ہاؤس میں ٹی آر ایس کے ایم ایل ایز پائلٹ روہت ریڈیأتانڈور)‘ گووالا بالاراجو (اچم پیٹ)‘ بیرم ہرش وردھن ریڈی(کولہاپور)اور ریگا کانتا راؤ(پنپاکا)سے رابطہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ پارٹی سے الگ ہوجاتے ہیں تو انہیں سوکروڑ روپیئے کے ساتھ انہیں ٹھیکے بھی دیئے جائیں گے۔ اس معاملے میں رام چندر بھارتی عرف ستیش شرما، تروپتی کے سمہا یاجولو اور حیدرآباد کے نند کمار کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔کمشنر پولیس حیدرآباد پی مسٹر سی وی آنند کی سربراہی میں میں حکومت نے ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی تھی۔
اس میں ایس پی ِضلع نلگنڈہ ایس پی راجیشوری‘ ڈی سی پی سائبرآباد کرائمز کلمیشور‘ ایس پی ضلع نارائن پیٹ وینکٹیشورلو‘ اے سی پی راجندر نگرگنگادھر، ش ڈی سی پی شمس آباد جگدیشور ریڈی اور سی آئی معین آباد لکشمی ریڈی کو ایس آئی ٹی کے ممبروں کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔