سرگم کوشل نے مسز ورلڈ کا ٹائٹل جیت لیا : ہندوستان کو 21 سال بعد تاج ملا

تازہ خبر عالمی
نئی دہلی:۔18؍دسمبر
(زین نیوز ڈیسک)
سرگم کوشل نے مسز ورلڈ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ اس مقابلے میں دنیا کے 63 ممالک کی خواتین نے حصہ لیا، جن میں سے سرگم کوشل نے کامیابی حاصل کی۔ ہندوستان نے 21 سال بعد مسز ورلڈ کا تاج جیتا ہے۔ ڈاکٹر ادیتی گوتریکر نے سرگم کوشل سے 21 سال پہلے 2001 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
مسز انڈیا پیجینٹ کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل نے اس کا اعلان کیا ہے۔ تاج پوشی کے لمحے کی ایک جھلک یہاں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، طویل انتظار ختم ہوا۔ یہ تاج 21 سال بعد واپس آیا ہے۔
 جموں و کشمیر کی رہنے والی مسز ورلڈ نے کہا کہ ہمیں یہ تاج 21-22 سال بعد واپس ملا ہے، اس لیے وہ بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان سے پیار کرو، دنیا سے پیار کرو
 ممبئی کی رہنے والی سرگم کوشل، 32 سالہ، جموں و کشمیر سے تعلق رکھتی ہے، اس نے انگریزی ادب میں پوسٹ گریجویشن کیا ہے۔ سرگم نے وشاکھاپٹنم میں بطور استاد بھی کام کیا ہے۔ سرگم کی شادی 2018 میں ہوئی، ان کے شوہر انڈین نیوی میں ہیں۔
واضح رہے کہ مسز ورلڈ دنیا کا پہلا ایسا مقابلہ حسن ہے، جو شادی شدہ خواتین کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس کا آغاز 1984 میں ہوا۔ پہلے اس کا نام مسز امریکہ تھا جسے بعد میں تبدیل کر کے مسز وومن آف دی ورلڈ کر دیا گیا۔
سال 1988 میں اسے مسز ورلڈ کا نام دیا گیا۔ مسز ورلڈ ٹائٹل جیتنے والی پہلی خاتون سری لنکا کی روزی سینایاکے تھیں۔