مولانا رضوان القاسمى نےشال پوشى وگلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔
بچكنده:۔24؍دسمبر
(ای۔میل)
مفتى محبوب خان كو صدر قاضى كے عہده سے سرفرازکیے جانے پر لگاتار مباركبادى وتہنيت كا سلسلہ جارى ہے اسى ضمن ميں علماء بچكنده وبانسوڑا كا ايك وفد مولانا رضوان صاحب كى قيادت ميں بتاريخ 23/ ڈسمبر 2022 بروز جمعہ قضائت كے دفتر
نظام آباد پہونچ كرحافظ لئيق خان صاحب صدرجمعيۃ علماء نظام آباد اور مفتى محبوب خان كو پرمسرت مباركبادى پيش كى اور شال پوشى وگلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔
اس موقع پر مولانا رضوان صاحب قاسمى ناظم دارالعلوم بچكنده نے حافظ لئيق خان كى قوم وملت كے تئيں خدمات امحنتوں وكاوشوں كو خوب سراہا اور ميڈيا سے خطاب كرتے ہوۓ عوام الناس سے اپيل كى كہ مسئلۂ قضائت سے جڑے نكاح وغيره كے متعلق اپنے مسائل كى يكسوئ كيلئے دفتر قضائت سے رجوع ہوں

چونكہ ايك عالم دين اور مفتى ہى صحيح معنوں ميں قوم كى رہبرى ورہنمائ كرسكتا ہے اور نجى وعائلى مسائل بهى قرآن وحديث سے حل ہوں يہ ہم سب كيليے باعث خير ہوگا اس بات كى فكر ضرورى ہے
اس موقع پر بچكنده سے تشريف لانے والے علماءكرام ميں مولانا محبوب صاحب قاسمی مولانا ربانى صاحب قاسمی حافظ ايوب صاحب حافظ حنيف صاحب اور اسى طرح جناب افروز صاحب کانگریس ٹاؤن پریسڈنٹ بانسوڑا بهى موجود تهے