جگتیال میں نشہ کی حالت میں بلدیہ کونسلر کی ہنگامہ آرائی۔ پولیس کے ساتھ بحث وتکرار

تازہ خبر تلنگانہ
 حیدرآباد:۔25دسمبر
(زین نیوز)
شہر جگتیال میں گزشتہ رات برسر اقتدار جماعت سے وابستہ بلدیہ کونسلر نے نشہ میں زبردست ہنگامہ مچایا اور پولیس کے ساتھ زبردست بحث و تکرا ر کی۔
تفصیلات کے مطابق شہر جگتیال کے ارونا پورنا چوراستہ پر جب ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑیوںکی تنقیح اور ڈرنگ اینڈ ڈرائیومہم چلائی جارہی تھی تو جگتیال ٹاون کے وارڈ 32کے کونسلر گنگاملو نے مہم میں رکاوٹ پیداکرتے ہوئے پولیس کے ساتھ بحث وتکرار کی
 واضح رہے کہ معمول کی طرح جب پولیس گزشتہ شب حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف تو مہم کے دوران روکے جانے پرکونسلر نے اپنے حامیوںکے ہمراہ سڑک پر ہنگامہ مچادیا۔
اس نے پولیس کو خبردار کیا کہ وہ آپ کے اعلیٰ افسران کو بتائے گا اور اس معاملے کو دیکھے گا۔کونسلر نےاپنے سیاسی اثر و رسوخ کا حوالہ دیتے ہوئےپولیس والوں کو ڈرانے کی کوشش کی۔
اور تقریبا نصف گھنٹہ تک سڑک پر اپنی یہ حرکت جاری رکھی  کونسلر نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ پولیس کی اس حرکت کو ان کے اعلی عہدیداروں کے علم میں لائے گا۔اس نے مقامی رکن اسمبلی سنجے کمار کو فون کرتے ہوئے پولیس کی شکایت کی۔
پولیس کی جانب سے روکے جانے پر کونسلر نے رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار اور ایم ایل سی کویتا ‘ ٹی آرایس پارٹی کے نام سے ہاتھ جوڑ کر کہاکہ انکی پارٹی بیکار پارٹی ہے
پولیس ملازمین بی جے پی اور کانگریس سپورٹ کررہے ہیں کونسلر کی نشہ میں ہنگامہ آرائی کے اس واقعہ کی وہاں موجود عوام اور پولیس نے ویڈیو بنائی۔
کچھ دن پہلے کورٹلہ ٹاؤن کے بی جے پی یوتھ ونگ بی جے وائی ایم کے ایک لیڈر نے نشہ کی حالات میں قومی شاہراہ نظام آباد پر ہنگامہ مچاتے ہوئے
راہگیروں پریشان کرنے کے ساتھ پولیس کے ساتھ بھی گالی گلوچ کرتے ہوئے بدتمیزی کی تھی جس کو رورل پولیس اور ٹریفک پولیس جگتیال میں حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا تھا
پولیس نے اس واقعہ سے متعلق مناظر اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کر لیے ہیں۔ پولس نے الزام لگایا کہ گنگا مالو نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔