’’جان سے پیارا ایمان ہمارا ‘‘جلسہ اصلاح معاشرہ 

تازہ خبر تلنگانہ
     عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل
حیدرآباد :۔11؍جنوری
(پریس نوٹ)
محمد احمد سکریٹری جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ امیرپیٹ حیدرآباد کے زیراہتمام اصلاح معاشرہ مہم کے ضمن میں بتاریخ 14 جنوری 2023 بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام نزد مسجد نظام الدین بی یس نگر
کارمیکانگر یوسف گوڑہ حیدرآباد عظیم الشان جلسہ عام بعنوان جان سے پیارا ایمان ہمارا محترم حافظ وسیم جاوید صاحب جنرل سکریٹری گریٹر حیدرآباد کی نگرانی میں منعقد کیاجارہا ہے،
جس میں بحیثیت مہمان خصوصی خطیب ذیشان حضرت مولانا مفتی احمد اللہ نثار صاحب قاسمی دامت برکاتہم (ناظم مدرسہ دارالعلوم رشیدیہ مہدی پٹنم) محترم مولانا الیاس صاحب رشادی (امام وخطیب مسجد خواجہ پاشاہ ایرہ گڈہ) شرکت فرما کر ایمان افروز خطاب فرمائیں گے
، جبکہ مدعوئین خصوصی کی حیثیت سے محترم مولانا وکیل صاحب قاسمی، مولوی جاوید صاحب، جناب بشیر صاحب، جناب محمد مختار صاحب شرکت فرمائیں گے۔
عامتہ المسلمین سے جمیع اراکین جمعیۃ علماء یوسف گوڑہ ونوجوانان محلہ بی یس نگر کارمیکانگر یوسف گوڑہ نے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی پرخلوص گزارش کی ہے، مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں۔9247707491۔9505949501