جگتیال:6؍فروری
زین نیوز
شہر جگتیال میں مسجد پرانی پیٹ کے پاس واقع عبدالقادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے چِھلّہ مبارک کے حصار بندی کے کاموں کو فوری روکنے اور تعمیرشدہ حصار کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج جگتیال حلقہ اسمبلی بی جے پی انچارج مدوگنٹی رویندر ریڈی کی قیادت میں ایک وفد نے ضلع کلکٹریٹ کےاڈمنسٹریٹو آفیسر کو تحریری یاداشت حوالہ کی اور بلدی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر غیر مجاز تعمیرات کو برخواست کیا جائے۔ قبل ازیں بی جے پی قائدین نے ضلع کلکٹریٹ کے روبرو احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی ۔اس موقع پر ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مخصوص طبقہ کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا۔اس موقع پر بی جے پی قائدین اے سی ایس راجو‘ کونسلر گرم رامو‘ آمودا راجو‘ کشیور سنگھ‘ بی ارون‘ جی گیانیشور‘ نکہ اشوک‘ مری وجئے‘ بیٹو‘ ستیہ ستش‘ کے گنیش‘ کوتہ کنڈہ راجیش‘ نوتو سریش‘ بھگونت راؤ‘ رمیش اور دیگر موجودتھے۔واضح رہے کہ پرانی پیٹ میں واقع چھلہ مبارک کی زمین موقفہ ہے اور مسجد کمیٹی اس کی حصار بندی کررہی ہے لیکن اس سے متصل اپارٹمنٹ کے اُونر کی جانب سے کاموں میں مداخلت کی جاری ہےجس کے تعلق سے مقامی ضلعی حکام سے نمائندگی کرتے ہوئے پولیس کی نگرانی میں حصار بندی کے کاموں کو مکمل کروانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔تاہم آج بی جے پی قائدین نے اس معاملہ میں بیجا مداخلت کرتے ہوئے حصار بندی کے کاموں کو فوری روکنے اور تعمیر شدہ حصار کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ضلعی حکام سے نمائندگی کی
