مہاراشٹر میں بس اور ٹرک میں تصادم۔10 ہلاک متعددزخمی،

تازہ خبر جرائم حادثات قومی
نئی دہلی:۔13؍جنوری
(زین نیوز)
مہاراشٹر کے ناسک میں آج صبح پیش آئے  ایک افسوسناک واقعہ میں سڑک حادثہ میں10 لوگوں کی موت ہو گئی اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
ناسک پولس کے مطابق، ناسک۔شرڈی ہائی وے پر پاٹھارے کے قریب سائی بابا کے عقیدت مندوں کو لے جانے والی ایک بس کے ٹرک سے ٹکرا جانے سے 10 لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ بس میں سوار لوگ سائی بابا کے درشن کرنے جا رہے تھے۔اس واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس مکمل طور پر کچل گئی ہے۔ موقع پر موجود مقامی لوگوں نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ پولیس اور بچاؤ ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
 تمام زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین، 2 مرد اور 2 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مہلوکین کی تعداد 10 ہے جن میں 6 خواتین، 2 مرد اور 2 بچے شامل ہیں۔ جبکہ اس حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ زخمیوں کا سنار کے مقامی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ جبکہ شدید زخمیوں کو پونے ریفر کیا جا رہا ہے۔
ناسک پولیس کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 7 بجے پیش آیا۔ سائی بابا کے عقیدت مندوں سے بھری بس تھانے ضلع کے امبرناتھ سے شرڈی جا رہی تھی۔
اس دوران ناسک ضلع کی سنار تحصیل کے پاٹھارے گاؤں کے قریب وہ ایک ٹرک سے ٹکرا گیا۔ ناسک-شرڈی شاہراہ پر اس حادثے میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے نے حادثے میں لوگوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرنے والوں کے لواحقین کو 5-5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکام کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔