ضلع کاماریڈی کے موضع گرگل میں جلسہ عام بعنوان جان سے پیارا ایمان ہمارا 

تازہ خبر تلنگانہ
عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش
  کاما ریڈی:۔14؍جنوری
(پریس نوٹ)
 مولانا منظور عالم مظاہری جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء منڈل کاماریڈی کے اطلاع مطابق مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاما ریڈی کے زیر اہتمام جلسہ اصلاح معاشرہ طلباء وطالبات کا تعلیمی مظاہرہ بعنوان جان سے پیارا ایمان ہمارا مسجد فہیم فیروز موضع گرگل بتاریخ 15 جنوری 2023 بروز اتوار صبح 10 تا ظہر منعقد کیا گیا ہے
جسکی صدارت مجاہد ملت حضرت مولانا ابرار الحسن صاحب رحمانی وقاسمی دامت برکاتہم صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاما ریڈی فرمائیں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت حضرت مولانا عبد الناصر صاحب صدر جمعیتہ علماء محبوب نگر و محترم حافظ عبد الرحمن صاحب ناظم اداره منیر الاسلام حیدرآباد شرکت فرمائیں گے
 نظامت مفتی خواجہ شریف مظاہری  بخوبی انجام دیں گے علاوہ ازیں اطراف و اکناف کے ائمہ علماء ذمہ دران مجلس تحفظ ختم نبوت کی شرکت ہوگی ملت اسلامیہ سے خصوصی درخواست کی جاتی ہیکہ ہونے والے اس پروگرام میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور اطراف و اکناف کے لوگوں کو بھی اسکی دعوت دیں،
 اس مشاورتی میٹنگ میں محترم جناب محمد انور صاحب ناظم مدرسہ دارالعلوم حلیمیہ نظام پیٹ محترم حافظ محمد فہیم الدین منیری صاحب صدر جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی سید محمد عظمت علی صاحب جنرل سیکریٹری جمیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی حضرت حافظ عبداللہ صاحب
ناظم مدرسہ ابوبکرصدیق ابراہیم پور مولانا نظرالحق قاسمی نگران مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی حافظ مجاہد صاحب استاذ مدرسہ مصباح الھدیٰ حافظ محمد عبد الواجد علی صاحب حلیمی نائب ناظم مدرسہ مصباح الھدیٰ کاماریڈی حافظ محمد عمار استاد مدرسہ دارالعلوم حلیمیہ نظام پیٹ مولوی علیم صاحب امیر جماعت مسجد نور کاماریڈی حافظ محمد ہاشمی صاحب  جناب محمد صاحب  محمد مقبول حافظ محمد اسعد موجود تھے