شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد میں "فکشن نگار سے ایک ملاقات ” حیدرآباد

ادبستان تازہ خبر تلنگانہ
جگتیال:۔15؍جنوری
(ای۔میل)
  پروفیسر سید فضل اللہ مکرم صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد کی اطلاع کے مطابق 16 جنوری 2023 بوقت دوپہر 3  بجے کانفرنس ہال شعبہ اردو میں ایک پروگرام "فکشن نگار سے ایک ملاقات ” میں اردو کی مشہور افسانہ اور ناول نگار ڈاکٹر صادقہ نواب سحر شرکت فرمائیں گی ۔
 ڈاکٹر رفیعہ بیگم اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو مہمان فکشن نگار کا تعارف پیش کریں گی ۔شعبہ اردو کے اساتذہ، طلباء و طالبات اور ریسرچ اسکالرز فکشن اور فکشن نگار کے حوالے سے گفتگو کریں گے نیز ڈاکٹر صادقہ نواب سحر اپنی تعلیمی و تدریسی اور تخلیقی سفر پر روشنی ڈالیں گی ۔
 اہل ذوق حضرات سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔