ہندو ستانی دستور کے مطابق ملک میں جمہوری حکمرانی کی برقراری ناگزیر

تازہ خبر تلنگانہ
بی ونود کمار نائب صدر نشین تلنگانہ منصوبہ بندی کمیشن. 
کریم نگر :۔17؍جنوری
(پریس نوٹ) 
ہندوستانی دستور کے مطابق ملک میں سیکولرازم کو فروغ دینے کیلئے جمہوریت کی بالادستی کو قائم رکھنا عوام بالخصوص ملازمین کی ذمہ داری ہے۔
ان خیالات کا اظہار مسٹر بی ونود کمار نائب صدر نشین منصوبہ بندی کمیشن نے کریمنگر میں تلنگانہ اودیوگولہ سنگھم کے 2023 کیلنڈر کی رسم اجراء انجام دینے کے دورآن کیا
 بعد ازاں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیکولر نظریات کے ساتھ اس ملک کی ترقی میں ہاتھ بٹانے کیلئے تمام طبقات و مذاہب کے لوگوں کو آگے آنا چاہئے اور مذہبی فرقہ پرست طاقتوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا
. انہوں نے بتایا کہ ملک میں نئی نسل کے اندر سیکولر نظریات کو فروغ دیتے ہوئے اچھے شہری بنانے کی ذمہ داری اساتذہ پر عائد ہوتی ہے.
مسٹر ونود کمار نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی ہمہ جہتی ترقی کو بھی عوام کے سامنے واضح کرتے ہوئے مذہبی فرقہ واریت کو جنم دینے والی طاقتوں کے خلاف چوکنا رہنے کیلئے عوام میں شعور کو اجاگر کرنے کیلئے  ملازمین کو آگے آنا چاہئے
. انہوں نے کہا کہ ملک میں تلنگانہ کے طرز پر ترقی دینے کے لئے ترقیاتی اسکیمات کو روبہ عمل لانا اشد ضروری ہے اسی لئے ملازمین کو وزیر اعلیٰ  کے سی آر کے ہاتھ مظبوط کرنا چاہیے. انہوں نے بتایا کہ ملازمین کو دانشور طبقہ کی طرح باشعور رہتے ہوئے فرقہ پرست طاقتوں کے آلہ کار نہ بننے کی تلقین کی.
 انہوں نے ملازمین کے تمام مسائل بشمول 317جی او سے پیدا شدہ تمام مسائل کو وزیراعلیٰ کے سی آر کے علم میں لا کر حل کروانے کا تیقن دیا.
مسٹر ونود کمار  نے  کہا کہ دوردراز مقامات پر  تعلیم دینے والے اساتذہ پر حملہ کرنے کے عمل کو شرمناک حرکت قرار دیتے ہوئے ہر ایک کو اس قسم کے واقعات کی مذمت کرنا چاہئے.
 انہوں نے کہا کہ ملک کے دستور میں تمام شہریوں کو  برابر کے حقوق دےکر کثرت میں وحدت کے مترادف زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے.
 اس موقع پر سوڈا چیئرمین رام کرشن راؤ, سابق ایم ایل سی این لکشمن راؤ, سابق اقلیتی مالیاتی  کارپوریشن  چیرمین سید اکبر حسین, صدر تلنگانہ اودیوگولہ سنگھم متحدہ  ضلع کریمنگر جکوجی وینکٹیش, ریاستی چیرمین سنگھم پدما چاری, ریاستی صدر رویندر کمار,محمد فیاض علی ریاستی سیکریٹری تلنگانہ اودیوگولہ سنگھم کریمنگر, و دیگر موجود تھے.