تبسم ادبی معمہ 261میں درست حل کی کامیابی پر تہنتی تقریب کا انعقاد

ادبستان تازہ خبر
قریب و جوار کے معمہ شائقین کی شرکت۔ ظہرانہ کا نظم
دھنباد :17؍جنوری
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے حیدرآباد سے جاری ہونے والے تبسم ادبی معمے میں جھارکنڈ ریاست کے ضلع دھنباد سے تعلق رکھنے والے جناب غلام غوث کی تبسم ادبی معمہ نمبر261 میں درست حل کی کامیابی پر دھنباد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
اورجناب غلام غوث صاحب کے  اعزاز میں ایک پُر جوش تہنیتی تقریب جناب سید مظفر حسین صاحب کی رہائش گاہ پر بصدارت جناب محمد قمر الدین منعقد ہوئی ۔
جس میں جناب احمد علی آسنسول‘ جناب اشرف پینٹر چھاتا باد‘ جناب غلام ربانی چھاتا باد‘ جناب ضمیر الدین چھاتا باد ‘ جناب تنویر احمد‘ جناب عظمت خان‘ عارف انصاری‘ غلام دستگیر‘ شمیم انصاری ‘ حاجی شمیم ‘ فاروق قریشی‘  اور قریب و جوار کے معمہ شائقین اور دیگر مقامی افراد نے شرکت کی۔
تبسم ادبی معمہ نمبر 261 میں درست حل کی کامیابی پر جناب غلام غوث کو گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی اورمبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤ ں کا اظہارکیا گیا۔ تہنیتی تقریب میں شریک شرکاء کے لئے ظہرانہ کا انتظام بھی کیا گیا۔
 اس موقع پرمعمہ شائقین نے مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ اُردو کو فروغ دینے میں تبسم ادبی معمے حیدرآباد کی خدمات ناقابل فراموش ہیں تبسم ادبی معموں کی ایماندرانہ کارکردگی ‘ انعامات کی تیزی کیساتھ ادائیگی کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ تبسم ادبی معمے ایمانداری اور دیانتداری کی بنیاد پر قائم ہیں‘
انھوں نے انعامات کی تیز رفتار ادائیگی‘ تبسم ادبی معموں کی ایماندرانہ کاکردگی‘ پر جناب سید اسماعیل غوری‘ جناب سجاد رضوی صاحب‘ انچارج ایڈیٹر محترمہ شاہدہ غوری صاحبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اظہا ر تشکر کیا۔
وہیں جناب غلام غوث کی درست حل کی کامیابی او رتہنیتی تقریب کے انعقاد پر  شائقین معمہ ادبی گرو پ کے تمام اڈمنس اور تمام معزز شائقین کی جانب سے مبارکبا د پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا