امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک، 19 زخمی

تازہ خبر عالمی
 چینی سال نو کی تقریبات کے دوران فائرنگ
کیلیفورنیا :۔22؍جنوری
(زین نیوز ویب ڈیسک)
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہفتہ کی رات دیر گئے ایک اجتماعی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اس میں کئی لوگوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق چینی سال نو کی تقریبات کے دوران صبح ساڑھے تین بجے مونٹیری پارک کے علاقے میں فائرنگ کی گئی۔
 بعض اطلاعات کے مطابق 10 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔ حالانکہ پولیس نے ابھی تک اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔
کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بتایا گیا ہے کہ یہ معاملہ رنگ برداری سے متعلق ہے۔ مقامی لوگوں اور ایشیائی کمیونٹی کے درمیان تشدد پھوٹ پڑا۔ اس میں ایک 17 سالہ چینی نژاد نوجوان بھی مارا گیا ہے۔
 پولیس کچھ دیر میں اس حوالے سے بیان جاری کر سکتی ہے۔ مونٹیری پارک کی آبادی تقریباً 60,000 ہے۔ ان میں سے %65 ایشیائی امریکی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر لوگ چینی نژاد ہیں۔
اونچی آواز میں میوزک کی وجہ سے فائرنگ کا پتہ نہیں چل سکا،’اسکائی نیوز’ نے مقامی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ واقعے کے وقت میوزک بہت اونچی آواز میں چل رہا تھا، اس لیے کافی دیر تک یہ سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ آتش بازی ہو رہی ہے یا فائرنگ۔ کچھ دیر بعد زخمیوں کو بھاگتے دیکھا گیا، تب ہی حقیقت کا پتہ چلا۔
واقعے کے وقت ہزاروں افرادموجود تھے پولیس کے مطابق واقعے کے وقت ہزاروں افراد موجود تھے۔ اس لیے مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
 یہاں دو روزہ میلہ جاری تھا۔ اس سے پہلے بھی اس علاقے میں مقامی سفید فام معاشرے اور ایشیائی کمیونٹی کے درمیان تشدد ہوتا رہا ہے۔ گزشتہ سال بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔