دہلی:۔24؍جنوری
(زیڈ این ایم ایس)
دہلی پولیس نے اسپائس جیٹ کی پرواز میں عملے کے ایک رکن کے ساتھ بدتمیزی کرنےکے الزام میں ابصار عالم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم جامعہ نگر دہلی کا رہنے والا ہے اور اپنے خاندان کے ساتھ حیدرآباد جارہا تھا۔ عالم پر بورڈنگ کے دوران ایئر ہوسٹس سے چھیڑ چھاڑ کا الزام ہے۔
پیر کو واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی، جس میں ملزم ایئرہوسٹس کو چیختے ہوئے دیکھا گیا۔ اس واقعے کے بعد ابصار اور اس کے ساتھی مسافر کو پرواز سے ہٹا دیا گیا۔
اسپائس جیٹ کے سیکوریٹی آفیسر سوشانت سریواستو نے پی سی آر کو فون کیا اور ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی۔
یہ واقعہ بورڈنگ کے دوران پیش آیااطلاعات کے مطابق اسپائس جیٹ کی دہلی سے حیدرآباد جانے والی پرواز SG-8133 میں سوار ہونے کے دوران ایک مسافر نے ایئر ہوسٹس کے ساتھ بدتمیزی کی۔
#WATCH | "Unruly & inappropriate" behaviour by a passenger on the Delhi-Hyderabad SpiceJet flight at Delhi airport today
The passenger and & a co-passenger were deboarded and handed over to the security team at the airport pic.twitter.com/H090cPKjWV
— ANI (@ANI) January 23, 2023
مسافر کو روکا گیا تو اس نے پورے کیبن کریو کو گالیاں دیں۔ معاملہ بڑھنے پر کیبن کریو نے پائلٹ اور سیکوریٹی اسٹاف کو اطلاع دی۔ اس کے بعد ملزم اور اس کے ساتھی مسافر کو ایئرپورٹ سیکوریٹی کے حوالے کر دیا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے کہاکہ ہندی میں بات کریں‘ تم میری بیٹی جیسی ہو۔ ملزم شخص عملے کی خاتون رکن سے اونچی آواز میں بات کر رہا ہے۔
ایئر ہوسٹس اسے سمجھانے کی کوشش کر رہی ہے جس پر اس شخص نے غصے سے کہا کہ ہندی میں بات کرو۔ اسی دوران ایک اور مسافر آتا ہے اور معاملہ ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن تنازعہ حل نہیں ہوتا۔
ایئر ہوسٹس کہہ رہی ہے کہ اس نے اسے (ایک اور ایئر ہوسٹس) کو رلا دیا۔ ویڈیو میں ایک آواز ہے کہ لڑکی روتی ہے تو کسی کو پرواہ نہیں، لیکن لڑکاروتاہے تو سب پریشان ہو جاتے ہیں۔ پھر عملے کا دوسرا رکن ملزم کے قریب کھڑی ایئر ہوسٹس کو تسلی دیتا ہے اور اسے وہاں سے لے جاتا ہے۔
