کریم نگر:۔27؍جنوری
(پریس نوٹ)
شہر کریم نگر جسے تلنگانہ کا دل کہا جاتا ہے اس اردو کی سرزمین پر ایک اردو نیوز چینل "ٹی این ایس ٹی وی” کا مسٹر گنگولہ کملا کر ریاستی وزیر بی سی ویلفیئر وسیول سپلائرز نے ہاتھوں ایک عظیم الشان "کل ہند مشاعرہ ” میں عمل میں لایا گیا. جو تلنگانہ فریڈم فاءٹرس کریم نگر کے زیراہتمام منعقد کی گیا
. جس کی صدارت شیخ یوسف بی آرایس لیڈر اور نگرانی ریاض علی رضوی نے انجام دی. اس موقع پر بین الاقوامی شہرت یافتہ مہمان شعرائے اکرام جوہر کانپوری ,شبینہ ادیب, ہاشم فیروز آبادی, ممتاز نسیم, ابرار کاشف, وحید پاشاہ قادری, اشفاق اصفی ,صابر کاغذنگری, ٹیپیکل جگتیالی, کے علاوہ مقامی شعراء امجد سلیم امجد, مسعود علی اکبر, فیصل وارثی شامل تھے.
ہاشم فیروز آبادی, جویر کانپوری, شبینہ ادیب , ممتاز نسیم, ابرار کاشف نے مشاعرہ لوٹ لیا. ریاستی وزیر گنگولہ کملاکر نے رات دیر گئے تک مشاعرےسے لطف اندوز ہونے.
ان کے ہمراہ وائی سونیل راؤ میئر میونسپل کارپوریشن کریم نگر, بومکل سرپنچ پی سرینواس, چلا ہری شنکر ٹاؤن صدر بی آر ایس, سید اکبر حسین سابقہ چیرمین اقلیتی کارپوریشن, امجد علی معاون رکن بلدیہ, کریمنگر صدرمجلس غلام احمد حسین, جمیل الدین, کمال بھائی کنٹراکٹر,
نثار احمد سینئر جرنلسٹ, محمد فیاض علی, اکرم علی, شہ نشین پر موجود تھے. اشتیاق احمد چیف آرگنائزر, آرگنائیزر میں میر شوکت علی, مسعود علی اکبر, فہد, ماجد, شاہ خان, منصور توکلی, آصف, کریم ,شاہین, بیابانی, و دیگر موجود تھے
. اس موقع پر کل ہند محفل مشاعرہ کا ٹی این ایس ٹی وی پر محمد اظہر علی ایڈیٹر ٹی این ایس ٹی وی, مینیجنگ ایڈیٹر انیس الرحمان خان , احمد ریان علی ویڈیو جرنلسٹ کی نگرانی میں راست شوشیل میڈیا پر نشر کیا گیا. تقریباً دو ہزار سے زائد افراد نے ملک و بیرون ملک اس مشاعرہ کا مشاہدہ کیا.
