سابق وزیر شیوراج پنگی اور دیگر لیڈران بھی موجود ‘ پرگی بھون میں تقریب
حیدرآباد:۔27؍جنوری
(زین نیوزبیورو)
ا ڈیشہ کے سابق چیف منسٹر گریدھر گامانگ آج کو بھارت راشٹرا سمیتی پارٹی میں شامل ہوگئے۔گریدھر گمانگ نے پرگتی بھون میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور پارٹی کے دیگر قائدین کی موجودگی میں بی آر ایس کا کھنڈواپہنا۔
ان کے ہمراہ اس ریاست کے سابق وزیر شیوراج پنگی اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔ یہاں یہ باتنا ضروری ہے کہ گریدھر گامانگ نے25؍جنوری کو بی جے پی سے استعفی دے دیا تھا۔ان کے بیٹے ششیر گمانگ نے بھی بی جے پی سے استعفی دیا تھا۔
2015میں انہوں نے کانگریس پارٹی سے استعفی دے کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ییہاں یہ بات بتانی ضروری ہے کہ گریدھر گمانگ اور ان کے بیٹے نے حال ہی میں چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کی تھی۔
گریدھر گمانگ نہ صرف اڈیشہ کی سیاست میں بلکہ قومی سیاست میں بھی مقبول ہیں۔ جوایک طویل سیاسی تجربہ رکھتے ہیں اپنی آبائی ریاست سے9مرتبہ پارلیمنٹ کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔1972سے2004تک وہ بالترتیب کوراپٹ اور لکشمی پور حلقوں سے لوک سبھا کیلئے منتخب ہوئے۔
انہوں نے17؍فروری سے6؍دسمبر1999تک تقریبا10مہینوں تک اڈیشہ کے چہف منسٹرکی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد وہ کانگریس قیادت کے رویہ کوبالاں ہوکر2015میں بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ دریں اثنا گریدھر کی بیوی ہیما گمانگ نے1999میں رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
