مانو کا اورنگ آباد میں اردو میڈیم سائنس ٹیچرس کے لیے ورکشاپ

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد:۔،30جنوری
(پریس نوٹ)
مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، ہا لسٹک ایجوکیشن بورڈ ،مہاراشٹر اور رائیل سوسائٹی آف کیمسٹری،برطانیہ کا اردو میڈیم سائنس ٹیچرس کے لیے ایک مشترکہ ورکشاپ عمل میں لا یا جا رہا ہے۔
یکم اور 2 فروری ،صبح 10 بجے تا 5 بجے دن بمقام العرفان ہائی اسکول، خلدآباد، اورنگ آباد میں ہونے والے اس ورکشاپ میں اردو میڈیم اسکولوں میں سائنس پڑھانے والے اساتذہ شریک ہو سکتے ہیں۔رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں رکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ شرکا کو کسی قسم کا کوئی بھتہ (TA/DA)نہیں دیا جائے گا۔ البتہ اسناد کی فراہمی کے ساتھ ظہرانہ کا نظم رہے گا۔ یہ پروگرام پروفیسر سید عین الحسن،شیخ الجامعہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی سر پرستی اور ہا لسٹک ایجوکیشن بورڈ ،مہاراشٹر اور رائیل سوسائٹی آف کیمسٹری،برطانیہ کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔