جگتیال:۔یکم؍فروری
(زین نیوز)
حکومت تلنگانہ نے ریاست میں 15 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلےو تعیناتی عمل میں لائی ہے ۔اس سلسلہ میں چیف سکریٹری شانتی کماری نے احکامات جاری کئے ہیں
چیف سکریٹری تلنگانہ مسز شانتی کماری نے ونپرتی کلکٹر شیخ یاسمین باشا‘ آئی اے ایس کو بحیثیت جگتیال ضلع کلکٹرمقرر کرتے ہوئے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔
جگتیال ضلع کلکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے گوگولت روی کا محبوب نگر کلکٹر تبادلہ کر دیا گیا ہے،گزشتہ روز حکومت نےجی آئی او نمبر 159 کے ذریعے کریم نگر کلکٹر آر وی کرنان کو جگتیال کلکٹر کا اضافی ذمہ داری دی تھی
تاہم اس جی کو منسوخ کرتے ہوئے جی او 061 کےذریعہ یاسمین باشا کو کلکٹر جگتیال مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری ہیں ۔
واضح رہے کہ یاسمین باشا ونپرتی کلکٹرکی حیثیت سے خدمات انجام دینے سے پہلے وہ راجنا سرسلہ ضلع میں بحیثیت ایڈیشنل کلکٹر خدمات انجام دے چکی ہیں
یاسمین باشا‘ 2015 آئی اے ایس بیاچ سے تعلق رکھتی ہیں وہ ایک فرض شناس آفیسر کی حیثیت سے جانی جاتی ہیں اور وہ قیام تلنگانہ کے ضلع جگتیال کلکٹر کی حیثیت سے جائزہ لینے والی تیسری کلکٹر ہوں گی
