مانو کے سائنس کے اساتذہ کے تربیتی پروگرام میں ہیمنت لاگونکر کا خطاب
حیدرآباد:۔یکم فروری
(پریس نوٹ)
طلبہ میں سائنسی نقطہ نظر کا فروغ، اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف سائنس کمیو نیکیشن کے ماہر جناب ہیمنت لاگو نکر نے مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ،حیدرآباد
،رائیل سوسائٹی آف کیمسٹری، لندن اور ہا لسٹک ایجوکیشن بورڈ ،مہاراشٹر کے اشتراک سے سائنس کے اساتذہ کے لیے منعقدہ دو روزہ تربیتی پروگرام کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
العرفان ہائی اسکول،خلدآباد، ضلع اورنگ آباد میں جاری اس ورکشاپ میں مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے 40 اساتذہ نے شرکت کی۔
افتتاحی اجلاس سے پروفیسرمحمد عبدالسمیع صدیقی،ڈائرکٹر، مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم، ڈاکٹر بدرالاسلام، اسسٹنٹ پروفیسر،مانو سی ٹی ای، اورنگ آباد؛ جناب محمد نجم، مرکزی تعلیمی بورڈ، جناب غلام رحمانی ، جناب شیخ عارف اور دیگر نے خطاب کیا۔پروگرام کی کارروائی جناب سید حبیب نے چلائی۔