ابوظہبی۔3؍فروری
(زیڈ این ایم ایس)
ایئر انڈیا کی ابوظہبی۔کالیکٹ پرواز IX348 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ابوظہبی سے کیرالہ کے کالی کٹ ہوائی اڈے پرجا رہی تھی، اس کے انجن میں آگ لگ گئی، جس کے بعد جہاز ابوظہبی واپس آیا اور ابوظہبی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ بتائے جاتے ہیں۔
ایئر انڈیا ایکسپریس نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ‘ابوظہبی سے کالی کٹ جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز 1 نے انجن میں آگ لگنے کے بعد واپسی پر ابوظہبی ایئرپورٹ پر محفوظ ہنگامی لینڈنگ کی۔
تمام مسافر محفوظ ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ پائلٹ نے ٹیک آف سے پہلے اس خرابی کو محسوس نہیں کیا۔ اس طیارے میں کل 184 مسافر سوار تھے۔
ڈی جی سی اے کی جانب سے ایئر انڈیا ایکسپریس طیارے کے بارے میں ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے،
‘ایئر انڈیا ایکسپریس B737-800 طیارہ VT-AYC آپریٹنگ فلائٹ IX 348 (ابو ظہبی۔-کالیکٹ) دوران پرواز 1000 فٹ کی بلندی پر پہنچا تو انجن-1 میں آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے پرواز واپس پلٹ گئی۔’
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ Flightradar24 کے مطابق، ایئر انڈیا کے طیارے نے ابوظہبی کے وقت رات 9:59 پر اڑان بھری اور 45 منٹ بعد ہنگامی لینڈنگ کی۔ اس کے مطابق جب انجن میں آگ لگ گئی تو ہوائی جہاز زیادہ سے زیادہ 1,975 فٹ کی بلندی پر پہنچ چکا ہوگا۔