وقف پروٹیکشن اینڈ کوآرڈنیشن کمیٹی کے اراکین محمد عرفان ایڈوکیٹ و سید آصف کی ضلع کلکٹر سے نمائندگی
جگتیال:۔10؍فروری
(عمران زین)
جگتیال ڈسٹرکٹ وقف پروٹیکشن اینڈ کوآرڈنیشن کمیٹی کے اراکین محمد عرفان ایڈوکیٹ و سید آصف سوشل ورکر دھرم پوری نے آج ضلع کلکٹر جگتیال محترمہ شیخ یاسمین باشا سے انکے چمبر میں ملاقات کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا ۔ اور بحیثیت ضلع کلکٹر جگتیال جائزہ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر محمد عرفان ایڈوکیٹ نے ضلع کلکٹر کو ایک تحریری یاداشت حوالہ کرتے ہوئے واقف کروایا کہ ضلع جگتیال و اطراف و اکناف کی وقف جائیدادیں ناجائز قبضوں کا شکار ہوگئی ہیں انکی برخواستگی کے ساتھ وقف جائیدادوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات پر زور دیا۔
بتایا کہ ضلع جگتیال کےدھرم پوری اور مٹ پلی حلقہ میں کروڑوں کی وقف اراضی ناجائز قبضوں کا شکار ہوچکی ہے ۔ دھرم پوری منڈل میں وقف کی 56ایکڑ تین گنٹے اراضی میں سے بیس20 گنٹے اراضی پر ناجائزہ قبضہ کرکے اپنے پٹہ کرواکر غیر مسلموں کو فروخت کرچکے ہیں۔
وقف جائیدادوں کی نشاندہی اور ناجائز قبضو ں کی برخواستگی کے لئے ضلعی وقف پروٹیکشن اینڈ کوآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ۔
واضح رہے کہ حکومت تلنگانہ کی جانب جگتیال ڈسٹرکٹ وقف پروٹیکشن اینڈ کوآرڈنیشن کمیٹی تشکیل د ی گئی ہے جس کے چیئر مین معزز ضلع مجسٹریٹ و ضلع کلکٹر محترمہ شیخ یاسمین باشا ہیں
جبکہ اراکین(ممبرس) میں ضلع یس پی جگتیال‘ایڈیشنل کلکٹر مجلس مقامی‘ ارڈی اوجگتیال‘ میونسپل کمشنر‘ ضلع عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبو‘ اسسٹنٹ ڈائرکٹر ایس اینڈایل آرر ڈسٹرکٹ رجسٹرار اور محمد عرفان ایڈوکیٹ و سید آصف سوشل ورکر و دیگرشامل ہیں