عازمین حج کیلئےضلع حج سوسائٹی  کاما ریڈی کی جانب سے رہبری و رہنمائی وخانہ پوری

تازہ خبر تلنگانہ
عازمین حج کیلئےضلع حج سوسائٹی  کاما ریڈی کی جانب سے رہبری و رہنمائی وخانہ پوری
کاماریڈی:۔15؍فروری
(پریس نوٹ)
ضلع کاماریڈی سے حج فارم داخل کرنے کی سہولت دستیاب رہبری و رہنمائی وخانہ پوری کے لیے دفتر ضلع حج سوسائٹی واقع عامر ٹراویلس روبرو نیو بس اسٹاپ پر رابطہ کریں۔
 ضلع حج سوسائٹی ضلع کاماریڈی کے زیراہتمام شہر وضلع بھر کی عوام کو حج 2023ء کے درخواست فارم کی خانہ پوری کا کام شروع ہوچکا ہے، امسال سعادت حج کا ارادہ رکھنے والے احباب  خانہ پوری کیلئے مندرجہ ذیل تمام دستاویزات اور ڈاکومینٹس کی تفصیلات جمع کریں،
جیساکہ حج درخواست فارم کی کارروائی کے لئے لازمی ہوتا ہے،  حج 2023ء کے لئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 مارچ ہے،
 چونکہ حج سوسائٹی کاماریڈی ہر سال عازمین حج کے مقدس سفر پر روانہ ہونے والے خوش نصیب حاجیوں کے لئے مکمل خانہ پوری کے علاوہ مکمل رہبری و رہنمائی بہترین انداز میں کرتی آرہی ہے، اور ہر سال ماہر معتبر علماء کرام اور معلمین حجاج کے ذریعہ عازمین حج کی تربیت کے لئے مختلف تربیتی کیمپس سے لے کر مکہ مکرمہ اور حج وعمرہ کے تمام ارکان کی مکمل رہبری و رہنمائی کرتی ہے،
 اس سال بھی حاجیوں کی مکمل رہبری اور رہنمائی کی خاطر بہتر سے بہتر خدمات کا عزم لئے ہیں،لہذا تمام عازمین حج سے گزارش ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی کارروائی ضلعی دفتر حج سوسائٹی واقع عامر ٹراویلس نزد راجا زیراکس و روبرو نیو بس اسٹانڈ کاماریڈی براہ راست پہنچ کر مکمل کرلیں۔ نوٹ: آن لائن فارم بھروانے کے لیے ضروری کاغذات یہ ہیں:1
 پاسپورٹ (جس کی مدت کم از کم  03/02/2024 ہو) 2 آدھار کارڈ3 پین کارڈ4 سیونگ اکاؤنٹ کی پاس بک کاپی یا کینسل چیک5. کوویڈ ویکسین سرٹیفکیٹ (دونوں خوراکیں)6 ایک تازہ پاسپورٹ سائز فوٹو (سفید بیک گراؤنڈ ، کان کھلے ہوئے)7 وارث کا نام پتہ مع فون نمبر8. بلڈ گروپ9 فارم بھرنے کی آخری تاریخ 10/03/2023 ہے۔
 منجانب: حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر ضلع حج سوسائٹی، محمد جاوید علی نائب صدر، الحاج شیخ محبوب، الحاج میر مبشر علی عامر آرگنائزر حج سوسائٹی ضلع کاماریڈی۔  9959444430_____9032187864