حیدرآباد :9؍فروری
زین نیوز
سابق چیف منسٹر انجہانی ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی دختر مسز وائی ایس شرمیلا نے تلنگانہ میں راجنا راجیم ( راج شیکھر ریڈی کا راج) لانے کا عزم کا اظہار کیا یے چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی ہمیشرہ نے آج تلنگاہ کی دارالحکومت حیدرآباد میں واقع اپنی موروثی رہائش گاہ لوٹس پاونڈ میں اپنے قریبی رفقاءکے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جہاں اہم ترین قائدین کے ساتھ بات چیت کے بعد خطاب کیا انھوں نے کہاکہ فی الوقت تلنگانہ میں راجنا کا راج نہیں ہے تلنگانہ میں راجنا راج کیوں نہیں آنا چاہیے ۔ کیون اس ریاست میں وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی کمی دکھائی دے رہی ہے اس کے لئے وہ یہاں راجنا راجیم لانا چاہتی ہیں آج نلگنڈہ ضلع کے قائدین کے ساتھ شرمیلا نے بات چیت کی ۔ماباقی اضلاع کے قائدین کے ساتھ بھی اس طرح بات چیت کرتے ہوئے انکے نظریات حاصل کرنے کا اشارہ دیا ۔مسز شرمیلا نے کہاکہ نچلی سطح کے مسائل سے آگاہی کے مقصد سے اس اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا انھوں نےبہت جلد تمام تر تفصیلات سے
عوام کو واقف کروانے کا اعلان بھی کیا اپنی رہائش گاہ پر منعقد اس اجلاس سے اپنے چاہنے والوں اور بہی خواہوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ان کے حامیوں نے شرمیلا پر کاغذ کے پھول برسائے اور آتشبازی کا مظاہرہ کیا۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ مسز وائی یس شرمیلا نے وائی ایس کے چاہنے والے ذمہ داروں سے بذریعہ فون آج اجلاس کے دعوت دی جس پر بڑی تعداد میں ان کے بہی خواہ امنڈپڑے جس کی وجہ سے لوٹس پاونڈ اور اسکے اطراف و اکناف کا علاقہ عوام سے گھر گیایہاں یہ بھی بتانا ضروری ہے فلکسی پر صرف شرمیلا کی تصویر ہی تھی جس سے سیاسی حلقوں میںمختلف قسم کی قیاس آرائیوں کا باز گرم ہوگیا ہے کہ دونوں بھائی اور بہن کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں تاہم مسز شرمیلا نے دو دن قبل ایک مقامی زبان کے ٹیلی ویژن چیانل کو انٹر ویو دیتے ان کے بھائی کے ساتھ تعلقات میں کھٹاس آنے کی تردید کی اورکہا کہ وہ اپنے بھائی کو دل و جان سے چاہتی ہی او وہ خود بھی اس کی تنہا بیٹی ہیں ان کے پاس اپنے بھائی کا حددرجہ احترام ہےا ن سے تعلقات کے خراب ہونے یاپھر اس میں خلش آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
