گوا میں ایک شخص کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنا مشکل ہوگیا
لوگوں سے معافی مانگی: گھٹنوں کے بل بیٹھ کر بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگانے پر مجبور کیا
نئی دہلی:۔25؍فروری
(زیڈ این ایم ایس)
گوا میں ایک شخص کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنا مشکل ہو گیا۔ لوگوں سےگھٹنوں کے بل ان سے معافی مانگی اور انہیں بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگانے پر بھی مجبور کیا۔ شمالی گوا کے کلانگوٹ کا یہ معاملہ لوگوں کے سامنے اس وقت آیا جب ایک ٹریول بلاگر نے اس شخص کی ویڈیو اپنے بلاگ پر پوسٹ کی۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
ایک ٹریول بلاگر کالانگوٹ کی گلیوں میں گھومتے ہوئے ویڈیو بنا رہا تھا۔ وہ ایک دکان پر پہنچا جہاں ٹی وی پر نیوزی لینڈ پاکستان میچ چل رہا تھا۔ بلاگر نے دکاندار سے پوچھا کون کھیل رہا ہے؟ کیا آپ نیوزی لینڈ کے لیے خوش ہو رہے ہیں؟
اس پر دکاندار نے جواب دیا میں پاکستان کے لیے خوش ہو رہا ہوں۔بلاگر نے پھر پوچھا- آپ پاکستان کو کیوں سپورٹ کر رہے ہیں؟دکاندار نے جواب دیا- کیونکہ یہ مسلمانوں کا علاقہ ہے۔
A man in Goa, India, is being forced by a mob to sit on his knees to publicly apologize & shout ‘ Bharat Mata Ki Jai’ because he was supporting Pakistan cricket team when it was playing against New Zealand. How can a country of 1.4 billion be so insecure? pic.twitter.com/jjR8xYFCd8
— Ashok (@ashoswai) February 25, 2023
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں کا ایک گروپ دکاندار کے پاس پہنچا۔ ان میں سے ایک نے کہاکہ یہ پورا گاؤں کالنگوٹ ہے۔ یہاں کوئی مسلم گلی نہیں ہے۔ مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم نہ کریں۔ اس کے بعد لوگوں نے اس شخص کو گھٹنے ٹیکنے اور اہل وطن سے معافی مانگنے کو کہا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دکان کے مالک نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر کان پکڑ کر معافی مانگی۔ اس دوران وہ ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں- اب ایسی غلطی نہیں ہوگی۔ اس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے انہیں بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگانے پر مجبور کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس شخص کے خلاف تھانے میں کوئی شکایت نہیں کی گئی ہے۔
