ازبکستان میں کھانسی کا سیرپ (ٹانک) سے اموات: نوئیڈا کی دوا ساز کمپنی کے 3 افسران گرفتار۔
نئی دہلی:۔3؍مارچ
(زین نیوزڈیسک)
پولیس نے جمعرات کو نوئیڈا کی دوا ساز کمپنی کے 3 عہدیداروں کو گرفتار کیا ہے۔ جبکہ کمپنی کا مالک اور سیکرٹری مفرور ہیں۔ درحقیقت دسمبر کے مہینے میں ازبکستان کی حکومت نے الزام لگایا تھا کہ ہندوستانی کھانسی کے شربت سے اس کے ملک میں 18 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ شربت نوئیڈا کی کمپنی میریون بائیوٹیک میں بنایا گیا تھا۔
کمپنی نے Doc-1 Max گولیاں اور سیرپ (ٹانک) زبکستان بھیجے تھے۔ یہاں سے نمونے لے کر جانچ کے لیے بھیجے گئے۔ نمونے کی ناکامی پر غازی آباد کے ڈرگ انسپکٹر نے نوئیڈا پولیس اسٹیشن فیز 3 میں مقدمہ درج کرایا۔ اس کے بعد پولیس نے یہ کارروائی کی
سیرپ (ٹانک) معیار پر پورا نہیں اترتا تھا۔کمپنی ازبکستان میں بچوں کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔ اس کے بعد ہندوستان میں بھی اس کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئیں۔
اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے غازی آباد کے ڈرگ انسپکٹر آشیش نے مقدمہ درج کرایا۔ ان کا الزام ہے کہ فرم Marion Biotech Pvt Ltd کا تیار کردہ کھانسی کا سرپ (ٹانک) معیار پر پورا نہیں اترتا۔
جس کی وجہ سے اس کمپنی کے ڈائریکٹرس جیا جین، سچن جین، آپریشن ہیڈ توہین بھٹاچاریہ، مینوفیکچرنگ کیمسٹ اتل راول اور مول سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے توہین بھٹاچاریہ، اتل راوت اور مول سنگھ کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ کمپنی کے مالکان جیا جین اور سچن جین مفرور ہیں۔ جن کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
یہ سیرپ (ٹانک) مئی 2021 میں ازبکستان بھیجا گیا تھا، ڈرگ انسپکٹر نے کہا، ”ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ سیرپ (ٹانک) ہندوستان میں سپلائی نہیں کیا جاتا۔ یہ سلاٹ مئی 2021 میں صرف ازبکستان کو بھیجا گیا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ یہ سیرپ (ٹانک) وہاں کے بچوں نے ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر پیا۔ اس کی زیادہ مقدار لینے سے بچے مر گئے۔
ڈرگ پروڈکشن لائسنس معطل کر دیا گیا۔اتر پردیش فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ایس ڈی اے) ڈیپارٹمنٹ نے کمپنی کا ڈرگ پروڈکشن لائسنس معطل کر دیا تھا۔
گوتم بدھ نگر کے ڈرگ انسپکٹر ویبھو ببر نے بتایا کہ معائنہ کے دوران کمپنی کا نمائندہ سرپ (ٹانک) کی تیاری سے متعلق دستاویزات پیش نہیں کر سکا۔ اس کے بعد حکومت نے فوری طور پر اس کی پیداوار پر پابندی لگا دی۔ یہ کمپنی تب سے بند تھی۔
