جلسہ دستار بندی مدرسہ فیض القرآن فتح اللہ پور کو کامیاب بنانے صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی کی اپیل۔

تازہ خبر تلنگانہ
جلسہ دستار بندی مدرسہ فیض القرآن فتح اللہ پور کو کامیاب بنانے صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی کی اپیل۔
کاماریڈی:۔5؍مارچ
 ( پریس نوٹ )
 مدرسہ عربیہ فیض القرآن فتح اللہ پور کے ذمہ داران حافظ محمد عبدالرحیم، حافظ معین اکبر، محمد کبیر الدین اور سید یوسف صاحب پر مشتمل ایک وفد کاماریڈی ضلعی دفتر جمعیۃ علماء کاماریڈی پہنچ کر جمعیۃ علماء کے صدر حافظ محمد فہیم الدین منیری کے علاوہ دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی
 اور منعقدہ اجلاس مطابق 11 مارچ 2023ء بروز ہفتہ بعد نمازِ مغرب بمقام مدرسہ عربیہ فیض القرآن ٹرسٹ فتح اللہ پور منڈل بچکندہ ضلع کاماریڈی کی کامیابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی، اس موقع سے محترم مولانا مفتی عمران خان
قاسمی صاحب صدر سٹی جمعیۃ علماء نے فتح اللہ پور  میں منعقدہ عظیم الشان فقید المثال سالانہ جلسہ ودستار بندی کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے تفصیلات سے واقف کروایا کہ 5 طلباء حفظ قرآن مجید مکمل کرنے کی سعادت حاصل کریں گے
نیز  ہندوستان کے  ممتاز ومایہ ناز عالم دین حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب رشادی والاجاہی دامت برکاتہم بنگلور کا خصوصی خطاب ہوگا، جبکہ جلسہ کی صدارت خادم ملت حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری صاحب دامت برکاتہم نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا فرمائیں گے،
جبکہ مدعوئین خصوصی استاذ الاساتذہ مفسر قرآن حضرت مولانا شیخ ایوب صاحب اشاعتی پاٹن بوری دامت برکاتہم ومحترم حافظ محمد لئیق خان صاحب صدر جمعیۃ العلماء ضلع نظام آباد، محترم مولانا مفتی شیخ جابر احمد اشاعتی صاحب بودھن مدظلہ کے علاوہ علاقہ کے علماء و حفاظ شرکت فرمائیں گے واضح رہے کہ خواتین کے لئے پردہ کا معقول انتظام بھی رہے گا، نیز جلسہ کے تمام ہی شرکاء کے لئے طعام کا نظم بھی رہے گا،
اس موقع پر قاری مجاہد صدیقی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گمبھیراؤ پیٹ، حافظ محمد عبد العزیز صاحب صدر جمعیۃ علماء رامائم پیٹ، حافظ محمد عبدالواجد علی خان حلیمی سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے   ضلع کاماریڈی کے علاؤہ متصل اضلاع کے عامۃالمسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی پرخلوص گزارش کی ہے۔