مودی اور اڈانی سے ملک کو خطرات لاحق
مالی بدعنوانیوں کی تحقیقات کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی مانگ‘ کانگریس کی چلو راج بھون ریالی
حیدرآباد: 15؍مارچ
(نمائندہ خصوصی)
پولیس نے کانگریس کارکنوں کو جنہوں نے پارٹی کے بیانر تلے نکالے گئے چلو راج بھون کے زیر عنوان ایک بڑے جلوس کو پولیس نے خیرت آباد چو راہے پر روک دیا۔
وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے دوست اڈانی پر ملک کی دولت کی لوٹ کھسوٹ کا الزام لگارہے تھے جن کے ہاتھوں میں پلے کارڑس بھی تھے
ان پر مخائر مودی اور مخالف اڈانی تحریریں تھیں اس کے علاوہ ان تمام معاملات کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعہ تحقیقات کا مطا لبہ کرتے ہوئے چلو راج بھو ن کے زیر عنوان ایک زبردست جلوس نکالا۔تاکہ سرمایہ کاروں کے ساتھ بی جے پی حکومت ملی بھگت کے ذریعہ معاشی طور پر ملک کو کمزور کرنے کا پردہ فاش کیا جاسکے ۔
انہوں نے ملک کی دولت کو لوٹنے اور غیر قانونی کام کرنے، اڈانی کے حصص کی گراوٹ، اور مسائل پر پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔
صبح کے وقت بڑی تعداد میں کانگریس قائدین وکاکن چلو راج بھون کے لیے روانہ ہوئے۔ پولیس نے انہیں خیرت آباد میں روکا۔ سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا اور سیتاکا ہنمنت راؤ ودیگرکو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
انہیں گوشہ محل پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔سابق صدرغیر منقسم آندھراپردیش پی لکشمیا کو راج بھون کے قریب گرفتار کرکے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔
اے آئی سی سی کے سکریٹری ندیم جاوید، روہت چودھری، پی سی سی کے نائب صدر ملو روی، خیریت آباد ڈی سی سی کے صدر روہن ریڈی اور دیگر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والوں میں شامل تھے۔
اس موقع پر سی ایل پی لیڈر بھٹی ملو وکرمارکا نے الزام لگایا کہ اس ملک کے اثاثوں کو دو لوگوں سے جوڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی دولت ملک کے لوگوں کی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے لوگوں کیلئے کام کیا لیکن جب مودی آکر صرف دونوں کیلئے کام کر رہے ہیں۔ان کی اس حرکت سے ملک کوخطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے ملک کیلئے مارچ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہائیڈن برگ کی کہانی نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ مودی کو اس ملک سے نکال دینا چاہیے۔ ان سے یہ دریافت کیا کہ مودی آخر اڈانی کے بارے میں بات کیوں نہیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی لڑائی عوام اور اس ملک کی دولت کے تحفظ کیلئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ پروگرام راج بھون جا کر اپنا احتجاج ظاہر کرنے کے لئے کیا ہے۔
سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا، اے آئی سی سی سکریٹریز روہت چودھری، چنا ریڈی، پی سی سی کے سابق صدور پونالہ لکشمیا، ورکنگ پریزیڈنٹ انجن کمار یادو، قائدین ملو روی، سی رن کمار ریڈی، سنگی شیٹی جگدیش، ڈی سی سی کے صدر روہن ریڈی، انیل کمار یادو، ڈی سی سی صدور موجود تھے۔ چلو راج بھون احتجاج میں کانگریس اور ا س کی محازی تنظیموں کے ذمہ داروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔
