دہلی شراب اسکام معاملہ‘ کویتا کو راحت دینے سے سپریم کورٹ کا انکار
کل ای ڈی کے روبروحاضری‘
نئی دہلی:۔15؍مارچ
(نمائندہ خصوصی)
بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا کل16 ؍مارچ کو دہلی شراب گھوٹالے میں ای ڈی انکوائری میں شرکت کرنے والی ہیں۔ اس پس منظر میں وہ دہلی جا چکی ہیں لیکن ای ڈی کی تحقیقات سے پہلے انہوں نے اس معاملہ کوایک موڑ دیا۔کویتا نے ای ڈی کے نوٹس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا
۔ کیا کسی خاتون کو پوچھ گچھ کیلئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں طلب کیا جا سکتا ہے؟ انہوںنے اس معاملہ پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ کویتا کے وکیل نے سپریم کورٹ کے ججس کوبتایا کہ ای ڈی کی طرف سے کسی خاتون کو تحقیقات کیلئے بلانا قانون کیصریحاً مغائر ہے۔ اس معاملے میں کویتا کو مایوسی یکاسامنا کرنا پڑا۔
سپریم کورٹ نے عبوری ریلیف دینے سے انکار کر دیا۔ تاہم سپریم کورٹ کے بنچ نے کیس کی سماعت 24 ؍مارچ تک ملتوی کر دی۔ کویتا کل ای ڈی کی انکوائری میں شرکت کریں گی۔ایم ایل سی کویتا کے دہلی کیلئے روانہ ہونے سے ایک دن پہلے یعنی کل کونڈاگٹو مندر میں خصوصی پوجا کی گئی جو کونڈاگٹو، ملیالہ منڈل، جگتیالا ضلع میں پوجا کی گئی۔
وہ صبح 5 بجے مندر آئیںاور تقریباً ایک گھنٹہ گزارا۔ کویتا صرف ذاتی معاونین اور بندوق برداروں کے ساتھ مندر آئی تھیں۔ جمعرات کو ای ڈی کی تحقیقات کے پیش نظر مندر کے دورہ کو اہمیت حاصل ہوئی ہے۔ دریں اثنا، خواتین ریزرویشن بل پر کویتا کی قیادت میں آج دہلی میں ایک گول میزکانفرنس ہورہی ہے۔
11؍مارچ کو ای ڈی نے دہلی شراب گھوٹالے میں پہلی بار بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا سے پوچھ گچھ ا کی ۔ اس گھوٹالے نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی تھی۔
ای ڈی نے ان سے صبح 11 بجے پوچھ گچھ شروع جورات 8 بجے تک جاری رہا۔ ای ڈی عہدیداروںنے کویتا سے کل 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ لیکن درحقیقت تفتیش شام 5.30 بجے ختم ہونی تھی۔ غیر متوقع طور پر حکام نے اس کے وقت کو بڑھا دیا۔
قاعدے کے مطابق خواتین سے شام 6 بجے تک ہی پوچھ گچھ کی جانی چاہیے، لیکنایسا نہیں ہوا۔ بی آر ایس نے ای ڈی کے رویہ سے نالاں ہے ۔دہلی پہنچنے کے بعد انہوں نے میڈیا سے کہا کہ وہ کل ای ڈی کے روبرو حاضر ہونے سے پہلے ان سے خطب کریں گی۔
